اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد مجموعی قومی ذخائر 9.85 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 مارچ سے بڑھ کر 9 ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 31 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ہیں اور یوں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 مارچ کو بیان میں کہا تھا کہ 3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 9.75 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔

بیان میں بتایا گیا تھا کہ ’3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 48 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، جس کی وجہ چین سے کمرشل قرض کے طور پر 50 کروڑ ڈالر کی وصولی تھی‘۔

عارف حبیب لمیٹڈ نے اس حوالے سے تجزیے میں بتایا تھا کہ قومی ذخائر میں 3 فروری سے اب تک 1.4 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک مہینے کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

اس سے قبل 2 مارچ کو اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا اور ملک کے مجموعی ذخائر کا حجم بڑھ کر 9.27 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ 24 فروری تک ملک کے بیرونی ذخائر بڑھ کر 9.27 ارب ڈالر ہوگئے تھے، جس میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 3 ارب 81 کروڑ 41 لاکھ ڈالرتھے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 23 فروری کو بتایا تھا کہ مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور 17 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.258 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا تھا کہ ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر 17 فروری 2023 کو مجموعی طور پر 8.73 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پشاور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، ملک بھر میں ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم

?️ 11 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں)پشاور ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے پورے میں

تاجکستان اور کرغیزستان کے مابین شدید جھڑپیں، 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے

?️ 1 مئی 2021بشکیک (سچ خبریں)  تاجکستان اور کرغیزستان کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہوگئی

پاکستان پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہئے: وزیر خارجہ

?️ 22 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

روس کا جاپان کے اقدامات کا سخت جواب دینے کا اعلان

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ آندری رودینکو نے کہا ہے کہ

بائیڈن کے براہ راست حکم سے کتائب حزب اللہ پر امریکی حملہ

?️ 26 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ نے عراق اور شام کی سرحد پر مزاحمتی تحریک کتائب

روس اپنےاہداف پر قائم

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا کہ

سویڈن اور لتھوانیہ کے درمیان زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کو نقصان

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:سویڈن اور لتھوانیہ کے درمیان زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کو

صدر مملکت کی عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر پاکستان عارف علوی نے عوام سے احتیاطی تدابیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے