اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد مجموعی قومی ذخائر 9.85 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 مارچ سے بڑھ کر 9 ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 31 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ہیں اور یوں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 مارچ کو بیان میں کہا تھا کہ 3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 9.75 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔

بیان میں بتایا گیا تھا کہ ’3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 48 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، جس کی وجہ چین سے کمرشل قرض کے طور پر 50 کروڑ ڈالر کی وصولی تھی‘۔

عارف حبیب لمیٹڈ نے اس حوالے سے تجزیے میں بتایا تھا کہ قومی ذخائر میں 3 فروری سے اب تک 1.4 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک مہینے کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

اس سے قبل 2 مارچ کو اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا اور ملک کے مجموعی ذخائر کا حجم بڑھ کر 9.27 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ 24 فروری تک ملک کے بیرونی ذخائر بڑھ کر 9.27 ارب ڈالر ہوگئے تھے، جس میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 3 ارب 81 کروڑ 41 لاکھ ڈالرتھے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 23 فروری کو بتایا تھا کہ مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور 17 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.258 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا تھا کہ ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر 17 فروری 2023 کو مجموعی طور پر 8.73 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان مریم نواز کی خوشی میں شامل ہو گئی

?️ 15 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز

تفتیش کے دوران نیتن یاہو کی گرفتاری کا امکان 

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز نے اس اتوار کی سہ پہر شائع ہونے

تہران اور ریاض کا مفاہمت کی جانب ایک اور اہم قدم

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی

بھارت کو پاکستان کے نئے ایف 16 طیاروں کا خوف

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:   پاکستان کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے حوالے سے

ثابت کرسکتا ہوں کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحٰق ڈار

?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ

بغداد ایئرپورٹ شہید سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی یادگاری تقریب کے لیے تیار

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:    بغداد ایئرپورٹ پر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور حاج

تیسرے انتفاضہ کے آثار دکھائی دے رہے ہیں: صہیونی جنرل کا انتباہ

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:ایک صہیونی جنرل نے حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان فلسطینی

پاکستان پر امریکی پابندیوں سے متعلق وزیر داخلہ کا  اہم بیان

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے