اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی خرید و فروخت پر پابندیاں بڑھادیں

?️

کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ڈالر کی خرید و فروخت پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔بینک نے ڈالر کی خرید و فروخت پر پابندیاں بڑھادیں

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایس بی پی نے نقد ڈالر کی خرید و فروخت محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈالر خریداروں کے اکاؤنٹس میں براہِ راست منتقل کریں، البتہ ایکسچینج کمپنیوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سفر یا دیگر مقاصد کے لیے ڈالر خریدنے والوں کو متاثر نہیں کرے گا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں کیش لیس نظام کو فروغ دینے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیوں کے مطابق اب اگر کوئی شخص ڈالر خرید کر اپنے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں جمع کرانا چاہتا ہے تو کمپنی اسے چیک دے گی، جو بینک میں جمع ہوگا، جن افراد کا غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ ہی نہیں، وہ کیش ڈالر نہیں خرید سکیں گے۔

ایک ایکسچینج کمپنی کے مالک کے مطابق اگر آپ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے لیے ڈالر خریدتے ہیں تو کمپنی آپ کو چیک جاری کرے گی، جو بینک میں موجود غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں جمع ہوگا۔

اگر خریدار کو ایکسچینج کمپنی سے چیک ملتا ہے تو اسے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں جمع کرانے پر کم از کم پانچ دن کلیئرنس میں لگیں گے، تاہم اگر خریدار کا غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ اسی بینک میں ہو جس کی ایکسچینج کمپنی ہے تو ڈالر فوراً منتقل ہو جائیں گے۔

انفرادی صارفین کے لیے پابندیاں برقرار ہیں، کوئی بھی شخص 500 ڈالر سے زیادہ نقد خریدنے کے لیے وجہ، بائیو میٹرک تصدیق اور متعلقہ دستاویزات فراہم کرے گا، سفر کرنے والے، طلبہ یا حج و عمرہ پر جانے والے افراد کو 500 ڈالر سے زائد خریداری کے لیے مکمل دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔

ایک ایکسچینج کمپنی کے نمائندے کے مطابق اب کوئی ایکسچینج کمپنی کسی فرد کو 500 ڈالر نقد بھی بغیر مقصد بتائے فروخت نہیں کرسکتی۔

آزاد ایکسچینج کمپنیوں کا کہنا ہے کہ نئے سرکلر سے بینکوں کی ملکیتی ایکسچینج کمپنیوں کو فائدہ ہوگا، کیونکہ اسٹیٹ بینک پہلے ہی بینکوں کو اپنی شاخیں کھولنے کی ترغیب دے رہا ہے، ان قواعد سے بینکوں کی ایکسچینج کمپنیوں کے پاس زیادہ صارفین آئیں گے۔

کرنسی ماہرین نے کہا کہ یورو یا پاؤنڈ خریدنے والے صارفین کو مزید تاخیر کا سامنا ہوگا، ایکسچینج کمپنی سے خریدے گئے یورو یا پاؤنڈ چیک کے ذریعے جاری کیے جائیں گے، جنہیں غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں کلیئر ہونے میں 20 سے 25 دن لگیں گے۔

ایک کرنسی ماہر نے کہا کہ اگرچہ آپ بینک کی ایکسچینج کمپنی سے غیر ملکی کرنسی خریدتے ہیں، لیکن آپ کا غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کسی دوسرے بینک میں ہے تو ٹرانزیکشن کو کم از کم پانچ دن لگیں گے۔

منی چینجرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے سرکلر کے بعد وہ اپنے بینک اکاؤنٹس میں نقد ڈالر نہیں رکھ سکیں گے، جس کا مطلب ہے کہ انہیں ڈالر براہِ راست بینکنگ مارکیٹ میں فروخت کرنا ہوں گے۔

ایک منی چینجر نے کہا کہ اگر ہمیں اپنے بینک اکاؤنٹس میں ڈالر رکھنے کی اجازت دی جائے تو ہم بینکوں کی ایکسچینج کمپنیوں جیسی ہی ٹرانزیکشنز کرسکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل خطے میں عدم استحکام اور افراتفری کا سبب ہے: ترکی 

?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: ترکیہ کے دفاعی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے

کیا نائیجر پر فوج قابض رہے گی؛ فوجی رہنما کیا کہتے ہیں؟

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر کی بغاوت کے منصوبہ سازوں نے اس بات پر

سلامتی کونسل کی قندھار شیعہ مسجد پر حملے کی مذمت

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے صوبہ قندھار کی

اقتصادی سرگرمیوں کی آڑ میں جاسوسی؛ بحرین کو صیہونیوں سے سمجھوتہ کرنے صلہ

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:بحرینی اپوزیشن کے ایک رہنما نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت

بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:بغداد ایئر پورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

ایلون مسک کا بچوں کے لیے ’بے بی گروک‘ متعارف کرانے کا اعلان

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: ارب پتی اور ٹیکنالوجی انٹرپرینیور ایلون مسک نے اعلان کیا

اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کی رہائی کیلئے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر

?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا

یو ای ٹی لاہور کا انقلابی قدم،پاکستان کی پہلی چیئر آن پولیمر سسٹین ایبلٹی اینڈ سرکولیریٹی قائم

?️ 18 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) یو ای ٹی لاہور نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کی پہلی چیئر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے