?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے روایتی بینکوں کے لیے مالیاتی اداروں، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز اور پبلک لمیٹڈ کمپنیز کی جانب سے کم سے کم ڈپازٹ کی شرح (ایم ڈی آر) کی شرط ختم کردی۔
میڈیا رپورٹس منگل کے روز اسٹیٹ بینک نے روایتی بینکوں اور اسلامی بینکنگ انسٹیٹیوشنز (آئی بی آئی) کے لیے 2 سرکلر جاری کیے، ان سرکلرز میں اسلامک بینکنگ انسٹیٹیوشنز کے لیے مخصوص ہدایات شامل ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے روایتی بینکوں کے لیے ریگولیٹری میکانزم ایم ڈی آر (مینیمم پیمنٹ ریشیو) متعارف کرانے کا مقصد ان بینکوں کے ڈپازٹرز کو شرح سود سے محض ڈیڑھ فیصد کم منافع ملنے کو یقینی بنانا تھا۔ جب تک ملکی شرح سود 15 فیصد پر برقرار ہے تو ہر روایتی بینک اپنے ڈپازٹرز کو 13.5 فیصد منافع ادا کرنے کا پابند ہے تاہم اسلامی بینک اس شرط سے مستثنیٰ ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق ایم ڈی آر کا اطلاق اب صرف انفرادی اکاؤنٹ ہولڈرز پر ہوگا، اس حوالے سے جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق ایم ڈی آر کی شرائط مالیاتی اداروں، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز اور پبلک لمیٹڈ کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوں گی۔
ایم ڈی آر کو ختم کرنے کے حوالے سے نئی ہدایات کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
بینکنگ ماہرین سمجھتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک کے اس اقدام سے ان بینکوں کو فائدہ ہوگا جن کے پاس برے پیمانے پر کارپوریٹ ڈپازٹس ہیں کیونکہ انہیں اب ایم ڈی آر کی ادائیگی نہیں کرنا ہوگی۔
اس سے قبل بینک پابند تھے کہ ملکی شرح سود سے صرف 1.5 فیصد کم منافع ڈپازٹرز کو ادا کریں، اب بینکوں کو مالیاتی اداروں، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز اور پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے ساتھ کم از کم شرح منافع کی ادائیگی پر بات چیت کرنے کا موقع مل گیا ہے۔
بینکرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے انفرادی اکاؤنٹ ہولڈرز کو تحفظ دیا گیا ہے، ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے ایم ڈی آر کا نفاذ برقرار رہے گا۔
#اسلامک بینکنگ انسٹیٹیوشنز میں سیونگ ڈپازٹس پر منافع کی تقسیم
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری دوسرے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ’اسلامی بینکنگ کے ادارے (آئی بی آئی) روپوں والے سیونگ ڈپازٹس کو اپنے تمام ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کم از کم 75 فیصد منافع فراہم کریں گے، تاہم مالیاتی اداروں، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز اور پبلک سیکٹر لمیٹڈ کمپنیوں کو اس شرح سے منافع دینے کی کوئی پابندی نہیں ہوگی‘۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ہر پول کی مجموعی پیداوار کا تعین کرنے کے لیے پول کی ماہانہ مجموعی آمدنی کو پول کے ماہانہ اوسط اثاثوں (فکسڈ اثاثوں کو چھوڑ کر) سے تقسیم کیا جائے گا۔ اس میں وضاحت کی گئی ہے کہ آئی بی آئی کی جانب سے شریعت کے مطابق اسٹینڈنگ سیلنگ سہولت اور شریعت کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشنز (او ایم اوز) کے لیے بنائے گئے پولز کو پول کی اوسط مجموعی پیداوار کا تخمینہ لگاتے وقت باہر رکھا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کے سرکلر کے مطابق اسلامک بینکنگ کا کوئی ادارہ کسی پول سے مارکیٹ سے متوقع آمدنی کم ہونے کی صورت میں مارکیٹ کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے اپنا مضاربہ شیئر کا ایک حصہ بطور تحفہ (ہیبا) کے طور پر چھوڑ سکتا ہے۔
آئی بی آئی کی جانب سے پی ای آر (پرافٹ اکوالائزیشن ریزرو) کو بہتر بنائے رکھنے کے دوران اپنا مضاربہ شیئر کم رکھنا ہوگا وہ بھی اس صورت میں کہ اگر پی ای آر ڈپازٹرز کو منافع کی ادائیگی کے لیے ناکافی ہو۔
اگر ضروری ہو تو، اسلامک بینکنگ کے ادارے سیونگ اکاؤنٹ ڈپازٹرز کو کم سے کم منافع کی شرح کی ادائیگی کے لیے ’تحفہ‘ (ہیبا) دے سکتے ہیں۔ اسلامک بینکنگ کے اداروں کے لیے یہ نئی ہدایات بھی یکم جنوری سے موثر ہوں گی۔
ٹاپ لائن ریسرچ کے سنی کمار کا تخمینہ ہے کہ تمام لسٹڈ بینکوں کے سالانہ اکاؤنٹس ڈپازٹس 270 کھرب روپے کی سطح پر ہیں، ان میں سے 53 فیصد (140 کھرب روپے) کارپوریٹ ڈپازٹس کے ہیں۔
روایتی بینکوں میں سے کارپوریٹ ڈپازٹ مکس کے حامل ٹاپ بینکوں میں بینک آف پنجاب، بینک آف خیبرپختونخوا، سامبا بینک، نیشنل بینک اور عسکری بینک شامل ہیں جو 65 سے 88 فیصد تک ڈپازٹ رکھتے ہیں، جب کہ دوسرے بڑے بینک 35 سے 40 فیصد کارپوریٹ ڈپازٹ رکھتے ہیں، جن میں ایم سی بی بینک، بینک الحبیب، حبیب بینک اور یونائیٹڈ بینک شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
پنجاب میں کان کنی کے وسائل کا بھرپور اور بہتر استعمال یقینی بنایا جائے گا
?️ 19 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت کے کان کنان کی فلاح وبہبود اورشعبہ
ستمبر
رایان ائیر نے تل ابیب کو اپنے روٹ کے نقشے سے ہٹایا
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: آئرش ایئر لائن کمپنی رایان ائیر نے 2025-2026 کے موسم سرما
نومبر
فیس بک اور انسٹاگرام پر آئندہ ماہ سے اے آئی مواد پر لیبل لگانے کا اعلان
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز
اپریل
صہیونی میڈیا کا سارا نیتن یاہو کی خفیہ فوج کے بارے میں انکشاف
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: عدالتی اصلاحات کے نتیجے میں فوج کے اندر انتہائی پولرائزیشن
دسمبر
مصروف صارفین کیلئے خوشخبری، واٹس ایپ نے خلاصے کا فیچر متعارف کرادیا
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اگر آپ بھی ان صارفین میں شامل ہیں جو روزانہ
جون
ملٹری ٹرائلز کی تیزی سے تکمیل کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب کہ سپریم کورٹ میں
اکتوبر
شام میں امریکہ کے اقدامات براہ راست استعماری حربے ہیں:لاوروف
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو کہا کہ
مارچ
سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے عدت میں نکاح کا کیس کہاں تک پہنچا؟
?️ 26 جون 2024سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم
جون