?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 یا 2.04 فیصد اضافے کے بعد 56 ہزار 524 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ کاروباری روز 55 ہزار 391 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
جے ایس گلوبل کے ہیڈ آف ایکویٹی سیلز فاران رضوی نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ کے ایس ای-100 انڈیکس نئی بُلند ترین سطح کے قریب ہے، جس سے ممکنہ طور پر نفع کمانے کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے، جبکہ مثبت رجحان برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ 56 ہزار 500 پوائنٹس پر پہنچنے سے نئی تحریک مل سکتی ہے، جس کے تحت اسٹاک کی سطح 59 ہزار سے 60 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔
تاہم فاران رضوی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موجودہ سطحوں پر محتاط خریداری کریں اور نقصان روکنے والے سخت اقدامات پر عمل درآمد کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیر (6 نومبر) کو کے ایس ای-100 انڈیکس 53 ہزار 123 پوائنٹس پر تھا، جس کا آغاز 737 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا تھا، جبکہ آخری کاروباری روز جمعہ (10 نومبر) کو مارکیٹ کا اختتام ایک ہزار 130 پوائنٹس یا 2.08 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 55 ہزار 391 پوائنٹس پر ہوا تھا، اس طرح مجموعی طور پر انڈیکس 2268 پوائنٹس یا 4.27 فیصد بڑھا تھا۔
اس سے قبل 8 نومبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
اسی طرح مہینے کے اوائل (3 نومبر) میں صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔
ماہر معیشت عدنان شیخ کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کی کپٹلائزیشن تقریباً 27 ارب ڈالر ہے جو 2017 میں 100 ارب ڈالر تھی۔


مشہور خبریں۔
جرمن ٹریڈ یونین کی نئی ہڑتال کی کال
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کی ریاست بائرن میں وردی ٹریڈ یونین نے مزدوری کے
مئی
صومالیہ کے دارالحکومت میں بھاری ہتھیاروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:صومالیہ کے صدر نے اس ملک کے دارالحکومت میں بھاری ہتھیاروں
اپریل
صہیونی فوجیوں کا فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:بین الاقوامی معاہدوں میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست افراد
فروری
ہم شام میں امن کے حصول کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں:قطر
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ کے مشیر اور وزارت خارجہ کے ترجمان نے
مارچ
صیہونی جارحیت کے بعد یونیفل میں خلفشار
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفل) پر صیہونی حملوں
نومبر
"زنگزور” کوریڈور کے لیے امریکہ کا منصوبہ اور سفارتی اسٹیبلشمنٹ کو وارننگ
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں: جنوبی قفقاز کا خطہ صدیوں سے ایران، روس اور
جولائی
شہید ابو علی کی زندگی اور قیادت؛ اپنے فیلڈ رول سے لے کر رضوان یونٹ کے قیام میں مدد تک
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: شہید ابو علی نے ایک مدت کے لیے اسلامی مزاحمتی
نومبر
اتفاق رکھیے، سلوک رکھیے اور جیل والوں کیلئے کوئی اقدام اٹھائیں، شاہ محمود قریشی کی پارٹی قیادت سے استدعا
?️ 8 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے
اپریل