?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 754 پوائنٹس اضافے کے بعد 82 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 754 پوائنٹس یا 0.92 فیصد اضافے کے بعد 82 ہزار 721 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 81 ہزار 967 پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 30 ستمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 910 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام میں انڈیکس قدرے بحالی کے بعد 177 پوائنٹس یا 0.22 فیصد تنزلی سے 81 ہزار 114 پر آ گیا تھا۔
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے کہا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی منظوری سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گا کیونکہ اس سے بیرونی کھاتوں میں استحکام آئے گا۔
نیکسٹ کیپٹل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ریسرچ شہاب فاروق نے اس منفی رجحان کو مشرق وسطی میں مجموعی صورتحال کی وجہ قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ 26 ستمبر کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے باوجود اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہو گیا تھا اور انڈیکس میں 589 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔
اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 764 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کو آگاہ کیے بغیر ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع نہیں کیا جائے، چیف جسٹس
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کے خلاف
جولائی
مون سون بارشوں کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری
?️ 15 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مون سون سسٹم ملک بھر میں
جولائی
اسرائیل کا غزہ میں اسکولوں پر حملے کا مقصد کیا ہے؟
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: لبنان کی وزارت خارجہ نے غزہ میں تابعین اسکول کو
اگست
توہین مذہب اور سائبر کرائم کے الزام میں ملزم کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا
?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے گجر خان
اکتوبر
جولانی: ٹرمپ کا فیصلہ تاریخی تھا
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ ابو محمد جولانی کے
مئی
اسرائیل کو خوراک کی کمی کا سامنا
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی اشاعت ٹائمز آف اسرائیل نے گذشتہ ہفتے لکھا تھا کہ
اکتوبر
امریکہ نے ہمارا 115 ارب ڈالر کا تیل چوری کیا ہے: دمشق
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز تاکید کی کہ
ستمبر
سعودی عرب کا فرانسوی کمپنی کے ساتھ اہم معاہدہ
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:سعودی حکومت سے منسلک سکوپا ڈیفنس کے سی ای او فوزا
جون