?️
کراچی: (سچ خبریں) بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان اسنی کراچی سے 500 کلو میٹر دور ہوگیا ہے جب کہ مون سون کا ایک اور سسٹم خلیج بنگال میں بن رہا ہے جس کا آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران مشرقی سندھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان اسنی کے حوالے سے محکمہ موسمیات ٹراپیکل سائیکلون کا نواں الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہاہے، طوفان اسنیٰ کراچی سے 500 کلو میٹر دور جاپہنچا ہے، سمندری طوفان شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ہے۔
یہ طوفان ماڑہ کے جنوب اور جنوب مشرق سے 350کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، گوادر کے جنوب مشرق سے 260 کلومیٹر دور ہے، مسقط، عمان سے 450 کلو میٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، جنوب مغرب کی طرف بڑھتا ہوا سمندر میں کمزور پڑجائےگا، اس طوفان کے زیر اثر آج شام تک وقفے وقفے سے لسبیلہ، اورماڑہ، پسنی، گوادر اور دیگر میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوگی، اس دوران 60 سے 70 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے ماہی گیر کو یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایات کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مون سون کا ایک اور سسٹم خلیج بنگال میں بن رہاہے جو بھارتی ریاستوں گجرات اور راجستھان پر اثرانداز ہوگا، اس سسٹم کا 3 سے 4 روز میں مشرقی سندھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
اپریل
ثابت کرسکتا ہوں کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحٰق ڈار
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ
دسمبر
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بدھ کی صبح اعلان کیا
فروری
یمن جنگ میں سعودی عرب کی شکست کی متعدد وجوہات
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:یمن جنگ اب سعودی شکست کے کئی پہلوؤں کے انکشاف کے
مئی
واٹس ایپ نے منفرد فیچر متعارف کرا دیا
?️ 8 فروری 2022سان فرانسسکو ( سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین پیغام رساں ایپلی
فروری
لبنان میں امریکہ کی نئی سازش
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کی
اکتوبر
غزہ سے داغے جانے والے میزائل اور اسرائیلی سیاست میں مچنے والا کہرام
?️ 16 جون 2021(سچ خبریں) غزہ سے داغے جانے والے میزائلوں نے اسرائیلی سیاست میں
جون
آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں،وزیراعظم
?️ 25 ستمبر 2024نیو یارک: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی
ستمبر