?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس سے قبل وزیراعظم اور عسکری قیادت کی ملاقات ہوئی۔ملاقات صدارتی چیمبر میں ہوئی۔ ملاقات میں قومی اور داخلی سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو رہا ہے جس میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کمیٹی کے اجلاس کے حوالہ سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ، سینٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی رہنمائوں، وفاقی وزرا، سینئر سیاسی رہنمائوں، صوبائی وزرا اعلیٰ، آزاد جموں و کشمیر کے صدر و وزیراعظم سمیت گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کو اجلاس میں شرکت کے حوالہ سے خطوط روانہ کئے گئے ہیں۔
کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے سینئر اراکین، قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین، وزارت دفاع، خارجہ امور، داخلہ، امور کشمیر، ہیلتھ اینڈ نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز بھی شرکت کریں گے۔ قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف جو ملک سے باہر ہیں ان کی غیر موجودگی میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ دونوں ایوانوں کے 140 اراکین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی گذشتہ ماہ ایک قرارداد کے ذریعے قومی اسمبلی ہال کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے سلسلہ میں استعمال کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں کاروباری اوقات محدود
?️ 19 جون 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سندھ اور پنجاب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے
جون
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری
?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز
جولائی
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، قانون بن گیا
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر)
اپریل
صہیونی افسران سے ملاقات سے انکار پر لبنانی فوج کے کمانڈر کا امریکا کا دورہ منسوخ
?️ 2 دسمبر 2025 صہیونی افسران سے ملاقات سے انکار پر لبنانی فوج کے کمانڈر
دسمبر
مزار شریف میں 5 خواتین اور ایک افغان فوجی کا قتل
?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: مزار شریف سے موصول ہونے والی رپورٹوں میں بتایا گیا
نومبر
سرینگر میں جی20 اجلاس سے بھارت کے اغراض و مقاصد
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:عالمی معیشتوں کی تنظیم جی 20 کا سربراہی اجلاس رواں سال
مئی
اسرائیل کا یمن کے غیر فوجی ڈھانچوں پر حملے کا اعتراف
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی ریجیم کے ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ دیا
اگست
ترکی کے شام پر حملے کرنے کے اغراض و مقاصد
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:ترکی کی حالیہ کئی فوجی کارروائیوں نے ظاہر کیا ہے کہ
جون