اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کو عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کا یہ حکم الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

انتخابات ملتوی ہونے کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ  کے ڈویژن بینچ نے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل نمٹا دی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات میں تاخیر سے روکا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی (جے آئی) نے 27 دسمبر کو اسلام آباد میں انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل سردار تیمور اسلم نے معاملے کا مختصر پس منظر بتاتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے سیکشن 6 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت حاصل اختیارات کے استعمال میں وفاقی کابینہ نے 19 جنورہ 2015 کو یونین کونسلز کی تعداد 50 تک متعین کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

مذکورہ نوٹیفکیشن 18 مئی 2021 کو واپس لے لیا گیا تھا، 2 جون 2022 کو الیکشن کمیشن نے 50 یونین کونسلز کے سابقہ نوٹیفکیشن کی بنیاد پر انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا تھا۔

اس دوران الیکشن کمیشن نے انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کو یونین کونسلوں کی تعداد میں تبدیلی یا قانون میں ترمیم نہ کرنے کی ہدایات جاری کی جا سکتی ہیں۔

بعد ازاں مذکورہ پٹیشن کو اس آبزرویشن کے ساتھ نمٹا دیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن 101 یونین کونسلز کی حد بندی کا عمل 2015 ایکٹ کے سیکشن 7 کے تحت متعین مدت کے اندر مکمل کرے، نئی حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد یونین کونسلز کی تعداد بڑھا کر 101 کر دی گئی تھی۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کدیا تھا، تاہم وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی گئی جس میں یوسیوں کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

مذکورہ سمری کی بنیاد پر 19 دسمبر کو یونین کونسلز کی تعداد بڑھا کر 125 کر دی گئی، ابتدائی طور پر الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی لیکن بعد میں انتخابات ملتوی کردیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو استدلال کیا کہ الیکشن کمیشن اپنے سابقہ وعدے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، انہوں نے دلیل دی کہ الیکشن کمیشن نے 20 دسمبر کو اپنے حکم کے ذریعے ٹھوس وجوہات کی بنا پر انتخابی عمل کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، مذکورہ آرڈر کی منظوری کے بعد کوئی نئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

دوران سماعت دلیل دی گئی کہ آئین کے آرٹیکل 75(3) کے تحت صدر کی منظوری تک کسی بھی قانون میں ترمیم کے حوالے سے مجوزہ بل کو پارلیمنٹ کا ایکٹ نہیں کہا جا سکتا، تاہم الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں مجوزہ ترامیم پر انحصار کیا ہے جنہیں تاحال قانونی حیثیت حاصل نہیں ہوئی ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس کو جواب دہندگان (الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت) کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے جواب دہندگان سے کہا کہ الیکشن کی تیاریوں پر اب تک ہونے والے اخراجات کیوں نہ وفاقی کابینہ کے اراکین سے وصول کیے جائیں؟

جواب دہندگان کو اس حوالے سے بھی عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی گئی کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کیوں نہیں کیا جانا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا دورہ چین یقینی ہے: امریکی اہلکار

?️ 4 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے فاکس نیوز کو بتایا

اب یوکرین میں انتخابات کا وقت آگیا ہے: ٹرمپ

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘پولیٹیکو’ میگزین کے ساتھ خصوصی انٹرویو

روسی افراد اور اداروں کے خلاف نئی امریکی پابندیاں

?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے

شام کے خلاف سب سازشیں ناکام ہو چکی ہیں: شامی وزیر خارجہ

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ شامی فوج کی

غزہ میں قحط کی باضابطہ تصدیق کے بعد امریکہ کو اسرائیل حمایت ختم کرنی چاہیے

?️ 24 اگست 2025غزہ میں قحط کی باضابطہ تصدیق کے بعد امریکہ کو اسرائیل حمایت

امریکیوں کا کرسمس کے تحائف کم خریدنے کا اعلان

?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ بھر میں متعدد گھرانے، خوردہ فروش اور خیراتی ادارے بڑھتی

طوفان الاقصی کے بعد صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے منصوبے کا کیا ہوگا؟

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کا جملہ کہ صیہونی حکومت جانے

ہم شرمندہ ہیں، غزہ کے بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں: وزیراعظم

?️ 20 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے