?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج شروع کر دیا ہے انہوں نے ایک بار پھر احتجاج شروع کرتے ہوئے کہا کہ تابحال ان کے مطالبات منظور نہیں کیے گئے مظاہرین پارلیمنٹ ہاوس کے باہر پہنچ گئے، ڈی چوک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اساتذہ کلاسز کا بائیکاٹ کرکے نیشنل پریس کلب کے باہر جمع ہوئے۔ جس کے بعد اساتذہ کی بہت بڑی تعداد ڈی چوک بھی پہنچ گئی۔
انہوں نے سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین بیرئر اور خاردار تاریں ہٹاکر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھی پہنچ گئے۔ مظاہرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا۔ جس کے بعد اسلام آباد میں ڈی چوک میں ماحول کشیدہ ہو گیا۔
پارلیمنٹ ہاوس کے جانب پیش رفت کرنے پر پولیس اور مظاہرین میں دھکم پیل ہوئی۔ مظاہرین نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی تو پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید کا کہ نا ہے کہ لاٹھی چارج کا حکم دیا نہ ہی گرفتاری ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ تعلیمی اداروں کو لوکل گورنمنٹ کے ماتحت کرنے کے خلاف اساتذہ نے مارچ کیا۔اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
دوسری جانب احتجاج کی وجہ سے تمام ایف جی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی فضل مولیٰ نے کہا کہ جب تک آرڈیننس کی شق 166 ختم نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے پر اساتذہ نے احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین نے پریس کلب سے ڈی چوک تک ریلی نکالی اور ڈی چوک پر لگائی گئی خاردار تاریں اور رکاوٹیں ہٹا دی تھیں۔
مشہور خبریں۔
وائٹ ہاؤس میں بائیڈن کے ساتھ سوڈانی کی ملاقات
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم کے اطلاعات کے دفتر کے بیان میں کہا
مارچ
چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے معاملے پر الیکشن ایکٹ میں ترامیم تجویز کر دیں
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کی تاریخ کے
اپریل
ایسا شہر جو پولیس کے بغیر ہے
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ ریاست مینیسوٹا میں پولیس
اگست
ہالینڈ اور فرانس نے اپنے شہریوں سے ایران چھوڑنے کو کہا
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: ہالینڈ اور فرانس حکومت نے اپنے تمام شہریوں سے کہا
اکتوبر
خیبرپختونخوا: لوئر کُرم میں امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر حملہ
?️ 16 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی
جنوری
مصطفی الکاظمی کا ایک اور راز کھلا
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا میں ہر لمحہ عراق میں لاپتہ رہنے والی اسرائیلی-روسی
جولائی
یورپ اردوغان سے بدلہ لینے کے درپے
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں
اگست
مراکش کے عوام کا غزہ کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: مراکش کے ہزاروں افراد نے شہر آگادیر کی سڑکوں پر
جون