اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں عدالت کا کہنا ہے کہ اعلامیہ اس لیے جاری کیا جا رہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کیلئے پُرعزم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ بطور ادارہ عوامی اختیار کا استعمال کر رہی ہے اور عوام کو جوابدہ ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، سوشل میڈیا پر جسٹس بابر ستار کے خلاف ہتک آمیز اور بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے، جسٹس بابر ستار کی خفیہ معلومات پوسٹ اور ری پوسٹ کی جا رہی ہیں، جسٹس بابر ستار، اُن کی اہلیہ اور بچوں کے سفری دستاویزات سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ جسٹس بابر ستار پر حقائق کے منافی الزامات لگائے جا رہے ہیں، اُن کی پراپرٹیز اور ٹیکس ریٹرنز کے دستاویزات بھی کی تفصیلات پوسٹ کی جا رہی ہیں، جسٹس بابر ستار نے بطور جج ایسا کوئی کیس نہیں سنا جس میں اُن کی فیملی کے کسی ممبر کا کوئی مفاد ہو، جسٹس بابر ستار کی پاکستان اور امریکہ میں جائیدادیں ہیں، وہ اثاثے اُنہوں نے ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر کر رکھے ہیں اور بطور جج تعیناتی سے پہلے جوڈیشل کمیشن نے اُن کی سکروٹنی کی تھی، جسٹس بابر ستار کے تمام اثاثے موروثی ہیں یا انہوں نے اپنی وکالت کے دوران بنائے، وہ کسی بھی کاروبار کے انتظامی امور میں شامل نہیں ہیں۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار کی امریکہ میں وکالت کے دوران اُن کی غیرمعمولی قابلیت کی وجہ سے مستقل امریکی رہائش کا کارڈ دیا گیا، اُنہوں نے 2005ء میں امریکہ میں وکالت چھوڑی اور پاکستان منتقل ہو گئے اور یہیں کام کیا، جسٹس بابر ستار کے بیوی اور بچے پاکستان اور امریکہ کے شہری ہیں لیکن اُن کے جج بننے کے بعد جسٹس بابر ستار پاکستان منتقل ہو گئے اور اب اسلام آباد میں رہائش پزیر ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی: بغداد

?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں:  عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے پیر کے روز اس

اسرائیل نے حملہ کرکے زیادتی کی، ہم ایران کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ نواز شریف

?️ 16 جون 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز

امریکا کی جانب سے یورپی رہنماؤں کی جاسوسی کا معاملہ، جرمنی اور فرانس نے ڈنمارک سے وضاحت طلب کرلی

?️ 2 جون 2021فرانس (سچ خبریں)  امریکا کی جانب سے یورپی رہنماؤں کی جاسوسی کے

سعودی عرب کو اچانک ایران سے دوستی کا خیال کیسے آگیا؟؟؟

?️ 2 مئی 2021(سچ خبریں) کچھ ہی دن پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

یومِ تکبیر پاکستان کی عظمت، خودداری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے۔ مشعال ملک

?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کا صیہونی مظالم پر سخت ردعمل

?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے رہنماؤں نے اسرائیل کو غزہ

ہم دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات چاہتے ہیں:طالبان رہنما

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان رہنما نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام

25000 برطانوی ایمبولینس عملہ کی ہڑتال

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں تقریباً 25000 ایمبولینس کے عملے نے اپنی کم تنخواہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے