اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ، 5 ججز نے وکیل کرلیے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا، سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آج یا کل سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ کے 5 ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آج یا کل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا جائے گا، پانچوں ججز کی جانب سے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کیس کی پیروی کریں گے۔

یاد رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نظر ثانی شدہ سنیارٹی لسٹ میں ججوں کے عہدوں کو کم کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے گزشتہ فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا تھا، جس میں بھارتی سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ بھی شامل ہے، جس میں تقرریوں سے تبادلوں کو الگ کیا گیا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے سنیارٹی لسٹ میں ترمیم کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی تھی۔

یہ فیصلہ ججوں کے تبادلے اور سنیارٹی سے متعلق آئینی دفعات اور عدالتی مثالوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد جاری کیا گیا تھا۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا، جب وزارت قانون و انصاف نے یکم فروری کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں 3 موجودہ ججوں جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کا ان کے متعلقہ ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے امریکی ریستوران انڈسٹری پر اثرات

?️ 10 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پابندیوں، بڑے پیمانے پر قانونی

داعش کی پکار؛ غزہ کے بجائے افغانستان میں جہاد کرو

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے ایک نیا مضمون شائع کر کے

فرحان اختر نے دوسری شادی کرلی

?️ 19 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر  فرحان اختر نے گرل

14 بچوں کی بازیابی کے حکم کے ساتھ 13 اپریل کو پیش رفت رپورٹ طلب

?️ 8 مارچ 2021پنجاب {سچ خبریں} سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر

100پونڈ وزن اٹھا کر2گھنٹے مسلسل پرواز کرنے والا ڈرون

?️ 29 جنوری 2022کیلیفورنیا(سچ خبریں) امریکی کمپنی فائر فلائی نے ڈرون کا  ایک ایسا نیا

تردید، پالیسی بیانات کےباوجود نیٹ میٹرنگ پالیسی سے متعلق غلط خبریں نشر کی جا رہی ہیں، وزیر توانائی

?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانی اویس لغاری نے اظہار تاسف

کیا جنگ صرف غزہ تک ہی محدور رہے گی؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے ایک آڈیو پیغام

پاک-امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے شروع ہوں گے

?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے