?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ 2 برس کے دوران بینکوں کو غیر ملکی زرمبادلہ کے لین دین سے حاصل ہونے والے منافع پر عائد کردہ 40 فیصد ٹیکس(ونڈ فال ٹیکس) کا اطلاق معطل کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ٹیکس کی معطلی کے حوالے سے تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے جاری اضافی ٹیکس سے متعلق ایس آر او بھی معطل قرار دے دیا۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ یہ اضافی ٹیکس نگران حکومت کی جانب سے لگایا گیا ہے لیکن ٹیکسیشن کے معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سیکشن 99 ڈی کے تحت اضافی ٹیکس کے اطلاق کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی میں پیش کرنا ضروری ہے اور نوٹیفکیشن کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا ہونا ضروری ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ اگر قومی اسمبلی موجود بھی ہے تو عین ممکن ہے کہ اضافی ٹیکس کے نوٹیفکیشن کی حمایت نہ کرے، اگر قومی اسمبلی اضافی ٹیکس کی حمایت نہیں کرتی تو ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
عدالت نے کہا کہ ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کا ایس آر او آئندہ سماعت تک معطل کیا جاتا ہے اور درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں، اب آئندہ سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نگران حکومت نے گزشتہ 2 برس کے دوران بینکوں کو غیر ملکی زرمبادلہ کے لین دین سے حاصل ہونے والے منافع پر 40 فیصد ٹیکس عائد کردیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق بینکوں نے 2021 اور 2022 کے دوران روپے اور ڈالر کی سٹہ بازی پر مبنی تجارت سے 110 ارب روپے کا بھاری منافع کمایا گیا تھا جس پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا تھا اور اسی کے پیش نظر نگران حکومت کی کابینہ نے ونڈ فال ٹیکس کی منظوری دی تھی۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ایک تجویز کی منظوری دی، جس میں کہا گیا ہے کہ فنانس ایکٹ 2023 کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2021 میں سیکشن 99 ڈی متعارف کرایا گیا تاکہ بینکوں کے منافع پر ونڈ فال ٹیکس عائد کیا جا سکے۔
نگران حکومت بھی قیاس آرائیوں کی بنیاد پر کرنسی کے تبادلے سے بینکوں کو حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس لگانے کی خواہاں تھی اور اس ٹیکس سے حکومت کو 40 ارب روپے سے زائد کی آمدن کا اندازہ لگایا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
یورپ کے لیے امریکہ کی صدرات ایک اہم مسئلہ
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف برل نے بدھ کے روز
دسمبر
عرب وزرائے خارجہ کی لبنان اور مسئلہ فلسطین کی حمایت پر تاکید
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عرب وزرائے خارجہ نے بیروت میں ہونے والی نشست میں عرب
جولائی
الاقصیٰ طوفان نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل کو تباہ کیا جا سکتا ہے: حزب اللہ
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے الاقصی طوفان آپریشن کی برسی
اکتوبر
پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ
?️ 16 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری
ستمبر
حزب اللہ کب اپنی پوری طاقت دکھائے گی؟
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ ابھی صیہونیوں کے مقابلے میں فوری ردعمل دکھانے
ستمبر
عثمان بزدار کا نواز شریف پرغیرقانونی طور پرپلاٹس الاٹ کرنے کا الزام
?️ 19 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ہزاروں
مارچ
کتنے اسرائیلی شہری قابض کابینہ اور فوج پر اعتماد کرتے ہیں؟
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: ایک چوتھائی اسرائیلیوں کو قابض حکومت کی کابینہ اور فوج
فروری
اسرائیل شام میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں الجھن کا شکار
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: ایک نوٹ شائع کرتے ہوئے، نیوز ون ویب سائٹ نے
جنوری