?️
سلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہریوں سے مون سون کی بارشوں کے دوران خصوصی احتیاط کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران ہونے والی طوفانی بارسوں میں اپنے شہریوں کو چوکنا رہنے اور خصوصی احتیاط برتنے کی درخواست کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے این ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی رسپانس کے لئے تیار رہیں، بارشوں کے پیش نظر متعلقہ ادارے بروقت ایکشن لیں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارشوں کے بعد نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔نالہ لئی کے اطراف میں موجود علاقوں ای الیون اسلام آباد میں سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں تیز بارشوں سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ پاک فوج کے نوجوان مقامی انتظامیہ کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ پاک آرمی کے دستے ریسکیو آپریشن میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شدید بارش سے نالہ لئی چڑھ گیا ہے اورای الیون میں بھی پانی جمع ہوگیا ہے۔
فوجی دستے بحالی و امدادی کارروائیوں میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں جب کہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی پلان بنا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مون سون سے تباہی مچا دی۔ اسلام آباد میں سیلابی صورتحال، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، نشیبی علاقے ڈوب گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب، تباہی مچ گئی ۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک 122 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔ وفاقی دارلحکومت میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہے، شہری کچھ گھنٹوں کے لئے غیر ضروری نقل و حرکت نہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ مختلف علاقوں میں گھروں، پلازوں کی بیسمنٹس میں پانی بھر چکا ہے، لوگ اپنے طور پر پانی نکالنے کی کوشش سے اجتناب کریں، صورتحال کو بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ علاقوں میں صورتحال کافی بہتر کرلی ہے۔


مشہور خبریں۔
روس کی فوجی طاقت کے بارے میں برطانیہ کا اہم اعتراف
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:برطانیہ کے دفاعی سربراہ نے روس کی فوجی طاقت اور ممکنہ
دسمبر
’پیارے افضل‘ کی جوڑی کی 10 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی
?️ 8 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) مشہور ڈراما ’پیارے افضل‘ میں بہترین جوڑی کا کردار
مارچ
اسرائیل کے حساس مراکز کی معلومات ایران کے اختیار میں
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ٹی وی چینل 7 نے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور
مارچ
28 drown in India bus crash, many of them children
?️ 6 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
انگلینڈ کی ملکہ نے شاہی خاندان کی کرسمس پارٹی منسوخ کی
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: ملکہ الزبتھ دوم نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے
دسمبر
پاک فوج اور حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، دہشتگردوں کی جہاں پناہ گاہیں ہوں گی انہیں بھگتنا ہوگا۔ خواجہ آصف
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں
اکتوبر
سینما کی جدت سے لولی وڈ تباہ ہوا، سید نور
?️ 6 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلم ساز سید نور نے کہا
ستمبر
40,000 فلسطینی جنگجو اب بھی غزہ کی پٹی میں موجود ہیں
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی
مئی