?️
اسلام آباد(سچ خبریں)سندھ اور پنجاب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک میں موجودہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد نے بھی مارکیٹیوں، شاپنگ مال، شادی ہالز اور ریسٹورنٹ کے اوقات محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے ٹوئٹر پر ضلعی مجسٹریٹریٹ کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے فیصلے سے آگاہ کیا۔
اعلامیے میں مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام دکانیں، شاپنگ مالز، بیکریاں، مٹھائی کی دکانیں، دفاتر، گودام، ویئر ہاؤسز اور مویشی منڈیاں رات 9 بجے تک بند کردی جائیں گی جبکہ شادی ہالز، مارکیز اور نمائشی ہالز کے اوقات کار رات 10 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ تمام اسٹیبلشمنٹ (کمرشل یا صنعتیں)، ریسٹورنٹ، کلب، تندور، ہوٹل، کیفے، سنیما، تھیٹر یا عوامی مقامات ساڑھے 11 بجے تک بند کردیے جائیں گے۔
نوٹی فکیشن میں اقدام کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ احکامات کا نفاذ ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے گا، جبکہ اس پر دو ماہ تک عمل درآمد جاری رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ گرم موسم کے سبب بجلی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے جو طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ بن رہا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ’مذکورہ پابندیوں کا اطلاق ضروری ہے تاکہ اسلام آباد میں توانائی کی ہنگامی قلت سے بچا جاسکے‘۔
خیال رہے کہ ہفتے کے اختتام کے ساتھ ساتھ سندھ اور پنجاب نے بھی توانائی کے تحفظ کی مہم کے طور پر کاروبار کے اوقات محدود کر دیے ہیں۔
گزشتہ دنوں سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ بجلی کی بچت کے لیے ایک ماہ تک بازاروں، شاپنگ مالز، شادی ہالوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار کو تبدیل کر رہے ہیں۔
بعد ازاں سندھ کی روش پر چلتے ہوئے پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کی شاپنگ کے اوقات سے متعلق پالیسی کا تاجر برادری کے ساتھ جائزہ لیا جائے گا۔
مخلوط حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لیے بجلی کی موجودہ بندش اور لوڈشیڈنگ کے تناظر میں ایسے اقدامات ضروری ہیں۔
وفاقی کابینہ نے 7 جون کو توانائی کے تحفظ کے ذریعے لوڈشیڈنگ کو کم کرنے اور قومی حکمت عملی کے ذریعے ملک میں متوقع توانائی کی کمی کے اثرات کو روکنے اور کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاری شروع کردی
?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن
مئی
امریکہ پر اعتماد کرنا ممکن نہیں:بھارتی عہدہ دار
?️ 8 ستمبر 2025امریکہ پر اعتماد کرنا ممکن نہیں:بھارتی عہدہ دار بھارت کے ایک اعلیٰ
ستمبر
روس یوکرین جنگ میں امریکی سائبر ایڈونچر
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:مائیکروسافٹ کے سربراہ نے اپنے حالیہ بیان میں ماسکو-کیف تنازعہ کے
مئی
انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ میں بھی سیاست بازی
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ اس ملک کے خلاف اقوام متحدہ
جون
پاور سیکٹر کیلئے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ
?️ 22 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے شعبے کے لیے مزید 50 ارب
دسمبر
پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل فنڈزکی کمی کے باعث غیرفعال ہوگئی
?️ 5 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پارک) حکومتی عدم توجہ
جولائی
اچھا ہوا ٹرمپ چلا گیا!؛جی7 اجلاس میں فرانسیسی صدر کا طنز
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جی7 (G7) سربراہی اجلاس سے
جون
مغربی کنارے میں مقیم 11,400 فلسطینی گرفتار
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں مقیم 11,400 فلسطینیوں کو صہیونیوں نے یرغمال
اکتوبر