اسلام آباد میں طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

ائیر لائنز

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ڈی جی سی اے اے کے حکم پر معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آرہی تھی کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کی غلط رہنمائی کی جس کی وجہ سے طیارہ 8 ہزار فٹ بلندی کے بجائے 5 ہزار فٹ بلندی پر آگیا۔ طیارہ جیسے ہی 5 ہزار فٹ بلندی پر پہنچا گراونڈ پراکسیمیٹی وارننگ سسٹم جاری ہوگئی، جس پر کپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو واپس اوپر لے گیا۔

جی پی وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی تھی۔ ڈی جی سی اے اے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔ دوسری جانب ترجمان سی اے اے کے مطابق ایئر انویسٹیگیشن بورڈ واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے، کنٹرولر نے کپتان کو نیچے آنے سے منع کردیا تھا اور کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پرطیارے کو نیچے آنے کو کہا تھا، کپتان نے دوبار رابطہ کرکے کہا کہ موسم بہت خراب ہے مجھے اترنے کی اجازت دی جائے، موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کیلئے اجازت مانگی تھی۔

مشہور خبریں۔

سعودی نفرت انگیز ولی عہد بھی یوکرینی بحران سے فائدہ اٹھانے کے درپے: یورپی خارجہ تعلقات کونسل

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:یورپی خارجہ تعلقات کونسل نے اپنی ایک حالیہ تحقیق میں کہا

یدیعوت آحاریونوت: ایران نے اپنی مزاحمت اور استقامت کو برقرار رکھا ہے

?️ 19 مارچ 2026سچ خبریں: ایک اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارینوٹ نے "بعض اعلی ایرانی عہدیداروں

کابل دھماکوں پر پاکستان کی جانب سے شدید ردِعمل کا اظہار

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے  کابل میں ہونے والے دہشتگرد

ٹیکس چورکسی رعایت کے مستحق نہیں، مؤثر قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم

?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس

شام میں دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر روس کا انتباہ

?️ 24 اپریل 2021سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے

ٹرمپ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں:امریکی میگزین

?️ 10 فروری 2026سچ خبریں:امریکی جریدے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قومی سلامتی کے لیے سب

آٹھ ماہ کی سیکیورٹی ایک گھنٹے میں تباہ ہو جائے گی: شیخ نعیم قاسم

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم

یوکرینی نائب وزیر خارجہ کے 4 روزہ دورۂ ہندوستان کے مقاصد

?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:بھارت کے ہندو ٹائمز اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے