?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے 400 سے زائد تعلیمی اداروں میں اساتذہ نے اسکولوں میں کلاسوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے اور بچوں کو گھر بھجوا دیا اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ ماڈل ادارے ہیں اور پورے ملک کے لیے مثال ہیں۔اگر ان کو کارپوریشن کے حوالے کر دیا گیا تو تعلیمی شعبہ کو نقصان پہنچے گا۔
کارپوریشن کے حوالے سے اسکولز کرنے سے تعلیمی نطام بھی سیاست زدہ ہو جائے گا۔ماہر تعلیم کا کہنا تھا کہ اگر وزارت تعلیم نے آرڈیننس واپس نہ لیا تو مظاہرے اور دھرنا کی جانب بڑھیں گے۔ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت تعلیمی اداروں کومیونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بطور احتجاج آج سے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے تمام تعلیمی اداروں کو بلدیاتی ادارے کے میئر کے ماتحت کر دیا۔ اندیشہ ہے کہ ملازمین کی سول گورنمنٹ کا اسٹیٹس ختم کردیا جائے گا اور ادارے پرائیویٹ ہو سکتے ہیں، تعلیمی اداروں میں سیاسی دخل اندازی کا خدشہ ہے، کل سے بچوں کو نہیں پڑھائیں گے، اساتذہ و غیر تدریسی عملہ اداروں میں احتجاج کریں گے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز اپنے بیان میں فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین فضل مولا نے آرڈیننس کے ذریعے ایم۔سی۔آئی کے ماتحت کرنے کے خلاف تحریک کے بارے میں واضح طور پر یہ کہا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کارکردگی کے حوالے سے پورے ملک میں ایک مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محکمہ تعلیم کے اساتذہ کرام انتہائی تعلیم یافتہ اور پروفیشنل ہیں، ہم پر امن لوگ ہیں ہمارا کام معاشرے کی تعمیر و تربیت ہے۔
فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین فضل مولا کا کہنا تھا کہ ہم لاکھوں بچوں کی زندگی داؤ پر نہیں لگا سکتے، یہ وفاقی محکمہ تعلیم کے 20 ہزار پر امن ملازمین پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کو ٹکڑوں میں بانٹنا اور کارپوریشن کے تحت کرنا ہمارے لیے کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
داعش کی خراسان شاخ کا سرغنہ زندہ ہے یا مردہ؟!
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ داعش کی خراسان شاخ
جون
ملک کو پرامن بنانے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ علامہ طاہر اشرفی کا مشورہ
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے
جون
سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹک جیل میں قید
ستمبر
افغان خواتین کی حالت زار
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے
جون
یمن میں امریکی منصوبوں کا کوئی مستقبل نہیں: انصار اللہ
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: علی القحوم نے متحدہ عرب امارات کے خلاف یمنی مسلح
جنوری
نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں بننا چاہیے، خورشید شاہ
?️ 13 فروری 2024سکھر: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف
فروری
فرانس کس حد تک یوکرین کی مدد کرتا ہے؛فرانسیسی صدر کی زبانی
?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے اندرونی تنقید اور روسی ریڈ لائنز کے
مارچ
ایران کے ساتھ ٹرمپ کے سفارتی آپشن کے بارے میں صیہونی قیاس آرائیاں
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی صدر
جنوری