اسلام آباد: شیخ رشید کو لاہور ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود عمرے پر روانگی سے روک دیا گیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید احمد کو بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کی بیرونِ ملک سفر کی اجازت کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ سے عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا۔

ڈان کو دستیاب 30 اکتوبر کے عدالتی حکم کی کاپی کے مطابق شیخ رشید احمد کا نام مئی 9 کے مقدمات میں ملوث ہونے کے بعد ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا تھا، عدالت نے متعلقہ حکام کو انہیں سفر کی اجازت دینے کی ہدایت کی تھی۔

تاہم ایک ویڈیو پیغام میں، جو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا گیا، شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ’آج مجھے سعودی عرب عمرہ کے لیے جانے سے روک دیا گیا، حالانکہ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کی راولپنڈی بنچ نے مجھے اجازت دی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’عدالت نے حکم دیا تھا کہ تمام متعلقہ حکام، جو سماعت میں موجود تھے، اس فیصلے پر عملدرآمد کریں، مگر مجھے بتایا گیا کہ میں نہیں جا سکتا‘۔

شیخ رشید نے الزام لگایا کہ ایئرپورٹ پر تعینات 2افسران نے انہیں بتایا کہ وہ نہیں جا سکتے اور عدالت کے حکم کو ماننے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ عدالت میں ایئرپورٹ حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کریں گے، انہوں نے کہا کہ ’ ایسے ملک میں جہاں ہائی کورٹ کے حکم کی بھی کوئی حیثیت نہیں، وہاں صرف خدا ہی مدد کرسکتا ہے‘۔

30 اکتوبر کے عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ ’درخواست گزار (شیخ رشید) کا نام متعلقہ حکام کی رضامندی سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا ہے‘۔

عدالت نے مزید کہا تھا کہ’انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 28-اے کے تحت مقدمات میں ملوث افراد کے پاسپورٹس ضبط کرنے کا عمومی حکم دیا تھا، تاہم فی الحال متعلقہ حکام کو درخواست گزار کے سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے پر کوئی اعتراض نہیں‘۔

یاد رہے کہ جنوری 2024 میں شیخ رشید کو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے پر مئی 9 کے واقعات کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 2023 میں بھی شیخ رشید کو پنجاب پولیس نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب مئی 9 کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیے جانے کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کیا جوا کھیل رہا ہے؟

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: یوکرین کے خود ساختہ بحران کی وجہ ختم ہونے والی

نیتن یاہو قیدیوں کےناموں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

?️ 26 ستمبر 2025 نیتن یاہو قیدیوں کےناموں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر

کیا ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات یوکرین جنگ کا نقشہ بدل دے گی؟

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: 15 اگست ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن الاسکا میں ایک

توشہ خانہ کیس میں عمران خان، بشری بی بی کی سزا معطل، رہائی کا حکم

?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں

شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

?️ 30 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ

کورونا وائرس کے سائے میں دوسرا رمضان المبارک اور غیر آباد مسجدیں

?️ 17 اپریل 2021(سچ خبریں) کورونا وائرس کے انفیکشن کو قابو میں رکھنے کے مقصد

سیف علی خان حملہ: مشتبہ ملزم کے فنگر پرنٹس نے بازی پلٹ دی

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: بولی وڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو حملہ کیس

ٹرمپ: میں نے دنیا کو ایٹمی جنگ سے بچایا

?️ 3 ستمبر 2023سچ خبریں: نیویارک کے اٹارنی جنرل سے ملاقات میں سابق امریکی صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے