?️
جدہ: (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جدہ میں شروع ہو گیا ہے جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیا جا رہا ہے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔
او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی رسائی یقینی بنائی جائے، گریٹر اسرائیل منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کا قیام منظور نہیں، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نہایت ضروری ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی قبضے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، ہم فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں دو ریاستی حل کے حصول کی امید ہے، غزہ میں جبری قحط انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق او آئی سی وزرا خارجہ کے غیرمعمولی اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار فلسطین کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے اور پاکستان کے اصولی موقف کو دوہرائیں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسرائیل سے تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کریں گے، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول اور فلسطینیوں کی مزید بے دخلی کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کریں گے، انسانی امداد کی بلاروک ٹوک فراہمی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کا مطالبہ کریں گے جن میں ایک ایسی آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ شامل ہے جو جون 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
اس اہم اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اہم رکن ممالک کے ہم منصبوں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم کے اس اجلاس میں رکن ممالک کے وزراء خارجہ اور سینئر حکام شریک ہیں تاکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی فوجی جارحیت، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے مجوزہ منصوبے اور فلسطینیوں کے حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں مربوط ردعمل پر غور کیا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے ایک لیڈر کو 18 سال قید کی سزا
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے
مئی
احسن خان شادی شدہ نہ ہوتے تو میں جیون ساتھی بنا لیتی، صبا قمر کا انکشاف
?️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) خوبرو اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ
نومبر
قومی اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب
?️ 8 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اپریل میں قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیزاجلاسوں اورتحریک عدم
مئی
ریئل اسٹیٹ بروکرز، بلڈرز کو ٹیکس دائرہ کار میں لایا جائے گا:مفتاح اسماعیل
?️ 25 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ
جون
نبیہ بیری سے ملاقات کے بعد امریکی حکومت کے ایلچی کے بیانات
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی حکومت کے ایلچی آموس ہوکسٹین نے لبنانی پارلیمنٹ کے
نومبر
اسرائیل خطے میں امریکہ کا نہ ڈوبنے والا طیارہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر برائے اسٹریٹجک امور درمر نے امریکہ
جولائی
صیہونی حکومت میں سیاسی تعطل جاری
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریو کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا
اگست
آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا
?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15
نومبر