اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے:چیئرمین سینیٹ

اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے:چیئرمین سینیٹ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی چیئرمین سینیٹ نے عرب پارلیمنٹ کے اسپیکرکے ساتھ ملاقات میں انہیں یقین دلایا کہ اسلام آباد صہیونی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔چیئرمین نے زور دیا کہ اسلام آباد فلسطینی عوام کے حقوق اور فلسطین کی آزادی کا محافظ ہے لہذا غاصب صہیونی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں محمد صادق سنجرانی نے عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ کی پیش رفت، مسئلہ فلسطین کے دفاع،  کشمیر کے تنازعہ اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات پر پاکستانی حکومت اور پارلیمنٹ کے موقف کی وضاحت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی خطے میں معاشی اور سماجی ترقی کے لیے رابطے اور شراکت داری پر مبنی ہے اور سب کے لیے امن کے پیغام کی عکاسی کرتی ہے۔سنجرانی نے زور دے کر کہا: ہم فلسطینیوں کے جائز مطالبات ، یعنی مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں  اور ہم مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیلی حکومت کو کسی قیمت پر تسلیم نہیں کرتا اور کشمیر کے مسلم عوام کی طرح ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے فلسطین اور کشمیر کے مسائل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے پر بھی زور دیا۔عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر پانچ روزہ دورے کے لیے پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کی دعوت پر گزشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد پہنچے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو اور اسموٹریچ بین گوئیر سے خوفزدہ کیوں ہیں؟

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کے قریب صہیونی اسیروں کے

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم

?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان

امریکہ کے تزویراتی تیل ذخائر میں غیر معمولی کمی

?️ 23 جون 2026سچ خبریں:امریکہ کے تزویراتی خام تیل کے ذخائر سن 1983 کے بعد

چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

?️ 16 ستمبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ سندھ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے

دشمن اپنے لیے فرضی کامیابیاں حاصل کرنا چاہتا ہے: حماس

?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس تحریک کی قیادت اور

غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے:اقوام متحدہ

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں اسلووینیا کے مستقل نمائندے نے خبردار کیا

"صومالی لینڈ” کو تسلیم کرنے میں اسرائیلی حکومت کے 5 خطرناک مقاصد

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: رائے الیوم کے چیف ایڈیٹر نے صیہونی حکومت کے صومالی

جنگ بندی کی ناکامی کا ذمہ دار سعودی اتحاد ہے:صنعاء

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے