?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسد عمر نے عوام سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچا دی ہے،عوام سے اپیل ہے کہ کورونا ویکسین لگوائیں۔انہوں نے ہسپتالوں میں کورونا کیسز اور متاثرہ مریضوں کے اضافے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کیسز اور متاثرہ مریضوں کے ہسپتالوں میں داخلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسین لگوانے کی اپیل کر دی۔
اسد عمرکا کہنا کہ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، وائرس کا بھارتی ویرئنٹ پڑوسی ممالک اور ریجن میں تباہی مچا چکا، لوگ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں مت ڈالیں، ایس او پیز پر عمل اور جلد ویکسین لگوائیں۔
ادھر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عید پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں زیادہ پابندیاں لگائی جائیں گی، سیاحتی مقامات ویکسی نیشن والوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، کشمیر کے جلسوں میں ماسک کا استعمال نہیں کیا جا رہا، ویکسین کی وافر مقدار ملک میں موجود، مزید بھی خرید رہے ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس آتا ہے تو اس کی اقسام بھی سامنے آتی ہیں، ہمیں کورونا کیساتھ چلنا ہے، احتیاط ضروری ہے، ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی نظر میں یوکرینی صدر کی حیثیت
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا
فروری
ہمیشہ خطرہ مول لینے والے کی ہی جیت ہوتی ہے: وزیر اعظم
?️ 26 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ خطرہ
جون
رانا ثناءاللہ نے عمران خان کو بڑی پیشکش کر دی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو معافی سے مشروط کردیا
?️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ
مارچ
امریکہ غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا خواہاں
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اقوام متحدہ کی سلامتی
دسمبر
سوات، بلوچستان میں برفباری کے دوران پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
?️ 23 جنوری 2026سوات (سچ خبریں) سوات اور بلوچستان میں میں شدید برفباری کے دوران
جنوری
ایران کے جوابی حملے پر ٹرمپ کا پہلا ردعمل
?️ 10 جون 2026سچ خبریں:ایران کی جانب سے امریکی حملوں کے جواب میں کارروائی کے
جون
غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت صحافیوں کے لیے کیسی ہے؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے تازہ ترین اعدادوشمار میں اعلان کیا
نومبر
وزیر اعظم مہنگائی کی وجہ سے عارضی مشکلات جلد دورہونے کے لئے پر امید
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان مہنگائی کی وجہ سے عارضی
ستمبر