اسد عمر و دیگر کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر اور دیگر کو طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توشہ خانہ کیس مین الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں شریک ملزمان کو کل عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر اسد عمر اور دیگر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کے جج راجہ جواد عباس حسن نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر ،علی نواز اعوان سمیت نو ملزمان کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایف آئی آر میں نامزد شریک ملزمان کو کل صبح نو بجے حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اس کیس میں عبوری ضمانت خارج ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) سے عبوری ضمانت خارج ہونےکے بعد عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

10 فروری کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں طلب کیا تھا، عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان پیش ہوئے تو ٹھیک نہیں تو ضمانت قبل از گرفتاری پر آرڈر دے دیں گے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج کرنے پر سابق وزیر اعظم، اسد عمر اور علی نواز سمیت 100 سے زائد کارکنان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

تاجکستان کے وزیر دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات کی

?️ 14 جولائی 2021روالپنڈی(سچ خبریں) .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

آئی ایس آئی کے سربراہ نے قابل میں حکمت یار سے ملاقات کی

?️ 6 ستمبر 2021کابل (سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ

مسکو کا باکو کی پالیسی پر غصہ کی وجہ

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: روس اور آذربائیجان کے درمیان حالیہ تنازعات سنگین مراحل میں

الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی سمیت7 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

?️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعظم سواتی سمیت7 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن کمیشن نے

نیویارک ٹائمز: ٹرمپ کے حامی وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائیوں سے پریشان ہیں

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے اپنے ایک نوٹ میں لکھا ہے

عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی، شاہد خاقان عباسی

?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی ( اے پی پی) کے

حکومت کو دہشتگردی کیخلاف اپوزیشن کے ساتھ ملکر ایک بیانیہ بنانا چاہیے

?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے

وینزوئلا کا امریکی غیر مستحکم کاروائیوں کے خلاف کیوبا کی حمایت کا اعلان

?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:وینزویلا کے نائب صدر نے کیوبا کے صدر سے ملاقات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے