?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے دوریاں نہیں ہیں۔ جہانگیر ترین نے کبھی تحریک انصاف کے خلاف بات نہیں کی۔ غلط فہمیاں پھیلانے والوں سے کہوں گا کہ ہن آرام اے۔
اسد عمر نے سماء کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں۔جہانگیر ترین نے کبھی پی ٹی آئی کے خلاف بات نہیں کی، پاکستان تحریک انصاف جہانگر ترین کی مخالف نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اتحادیوں سے رابطے میں تھے، اتحاد قائم رہے گا۔غلط فہمیاں پھیلانے والوں سے کہوں گا کہ ہن آرام اے۔
حکومت کی خارجہ پالیسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان صدر شی کی دعوت پر چین گئے تھے اور صدر پیوٹن کی دعوت پر روس جا رہے ہیں۔چینی صدر سے عمران خان کی یہ چوتھی ملاقات تھی اور یہ دورہ سب سے اچھا رہا۔اسد عمر نے کہا کہ امریکا نے بھی ہمیں اپنا اسٹریٹجک پارٹنر قرار دے دیا ہم کسی بلاک کا حصہ تھے، نہ بننا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے احتساب کا سامنا کیا اور 40 سال پرانے ریکارڈ کا جواب دیا۔سندھ میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی نہیں پی ٹی آئی اور اتحادی بنائیں گے۔قبل ازیں اسد عمر نے کہا ہے کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے جنرل الیکشن اور اب مقامی حکومتوں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں انہیں شکست ہوئی۔اسد عمر نے لکھا کہ زبردست علی امین گنڈاپور، چھا گیا چیتا۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمر امین ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
روس کی امریکا کو سخت وارننگ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر
دسمبر
دریاؤں کے بہاؤ میں بہتری، ارسا نے خریف کے پانی کی تقسیم کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا
?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پانی کی
مئی
نصراللہ کی خاموشی سے واشنگٹن اور تل ابیب جدوجہد پر مجبور
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ سمندری سرحدوں کے تعین کے معاہدے
ستمبر
جنین کیمپ میں صیہونیوں پر حملے کے لیے عوامی تیاری کا اعلان
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: داؤد الزبیدی کی شہادت کے بعد کل رات ہونے والے
مئی
غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کا مرحلہ وار شیڈول
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کی راہنمائی کے
اکتوبر
پاکستان نے اپنی ائیر لائنز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 26 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک اور مقامی نجی
جنوری
مزاحمت کو کوئی غیر مسلح نہیں کر سکتا: حزبالله
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی سیاسی کونسل کے نائب صدر اور حزبالله کے رہنما
اگست
حزب اللہ کی 4 اہم خصوصیات
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی کون سی خصوصیات ہیں جن کی بنیاد
اکتوبر