🗓️
لاہور (سچ خبریں) چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دینے والا بیان جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر وزیر اعظم عمران کو کام نہ کرنے دیا اور ان کے کام میں رکاوٹ ڈالی دی تو وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔
سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے اسمبلیاں توڑے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ صورتحال پی ٹی آئی کے اندر پیدا ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں پیدا ہوئی جہانگیر ترین نے چالیس کے قریب ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ کھڑا کر کے بتا دیا کہ طاقت کا سرچشمہ اب ان کا گروپ ہے۔اگر ان کے گروپ نے پی ٹی آئی سے ناطہ توڑا تو پنجاب حکومت قائم رہ سکے گی نا وفاقی حکومت۔
مجیب الرحمن شامی نے مزید کہا کہ وزیراعظم اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں کا پیغام بھی پی ٹی آئی کے باغی ارکان کے لئے ہے۔میرا خیال ہے یہ دھمکی ہے لیکن اسے عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکتا۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی اسمبلیاں توڑنے سے متعلق بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔عمران خان اسمبلیاں توڑنے نہیں کرپٹ مافیا کی کمر توڑنے آئے ہیں۔
جبکہ وفاقی وزیر کے اس بیان پر سینئر صحافی و تجزیہ کاری سلیم بخاری کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مختلف حلقوں میں یہ بات پہلی ہی کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں، تاہم اب پہلی مرتبہ حکومتی صفوں سے بھی یہ بات کر دی گئی ہے۔ سلیم بخاری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ پیغام مقتدر حلقوں کو دیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں ہٹانے کی کوشش کی گئی تو پھر وہ جاتے جاتے اسمبلیاں بھی توڑ جائیں گے۔
اسمبلیاں ٹوٹ گئیں تو پھر نئے انتخابات کروانا پڑیں گے۔ نئے انتخابات ہوئے تو پنجاب میں مسلم لیگ ن کلین سوئپ کر جائے گی۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ الیکشن میں نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عمران خان نے جہانگیرترین ہم خیال گروپ کی سوچ اور سیاست کو دیکھ کر اپنے ماضی کے فیصلوں کو غلط قرار دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے گوانتانامو کا قیدی طالبان کے حوالے کیا
🗓️ 24 جون 2022سچ خبریں: فارس، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا
جون
بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے رواں ہفتے ملاقات متوقع
🗓️ 15 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے نیویارک میں اقوام
مئی
لاہور: مریم اورنگزیب، جاوید لطیف 30 ستمبر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں طلب
🗓️ 24 ستمبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ
ستمبر
زرعی اراضی پر قبضہ کشمیریوں کے ذریعہ معاش پر براہ راست حملہ ہے، روح اللہ مہدی
🗓️ 6 دسمبر 2024نئی دلی: (سچ خبریں) نیشنل کانفرنس جموں وکشمیرکے سینئر رہنما اور بھارتی
دسمبر
طوفان الاقصی کے بارے میں صیہونی فوج کا اعتراف
🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتزی ہالوی نے 7 اکتوبر
مارچ
شیخ علی سلمان سعودی قطر تعلقات میں بحران کا شکار
🗓️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: المیادین نے بحرین کے سب سے بڑے اپوزیشن گروپ الوفاق کے
نومبر
واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام میں اے آئی چیٹ بوٹس کی آزمائش
🗓️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: میٹا نے پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد
اپریل
صیہونی ریاست کا محورِ مقاومت کے خلاف نیا اور خطرناک ہتھیار
🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:حالیہ مہینوں کے واقعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ صیہونی ریاست
جنوری