🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں شہر قائد کے رہائشیوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم گرین لائن بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم گرین لائن بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے۔اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے 25 دسمبر کو کراچی گرین لائن کا کمرشل آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی شہر میں 2016 سے تاخیر کے شکار گرین لائن بس منصوبے کے لیے بسوں کی پہلی کھیپ ستمبر میں کراچی پہنچ چکی ہیں، کراچی گرین لائن ٹرانسپورٹ منصوبے کے لیے یہ ہائبرڈ بسیں چین میں تیار کی گئی ہیں۔
ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے، بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مختص ہیں، گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔گرین لائن راہداری 22 کلومیٹر طویل ہے جس پر روزانہ ایک لاکھ 35 ہزار مسافر سواری کرسکیں گے۔
مشہور خبریں۔
نوازشریف نے اپنے خلاف سازش کرنے والوں کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، اسحٰق ڈار
🗓️ 30 ستمبر 2023لندن: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی
ستمبر
آبنائے تائیوان میں 33 جنگی جہاز اور چینی فوج کے 10 شپ موجود
🗓️ 27 مئی 2023سچ خبریں:تائیوان کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ
مئی
پاکستان 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی میں توسیع کیلئے چین کے فیصلے کا منتظر
🗓️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے
مارچ
آئی ایم ایف کو وقت پر انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تحفظات تھے، سلیم مانڈوی والا
🗓️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر سلیم مانڈوی
جولائی
اس بار تل ابیب میں نفتالی بینیٹ کے خلاف مظاہرے
🗓️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: نئی اسرائیلی کابینہ کے اقتدار سنبھالنے کے پانچ ماہ سے
نومبر
عدالت نے لیبیا کے سابق آمر قذافی کے بیٹے کو انتخابات میں امید دلائی
🗓️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے بوابہ افریقہ الاخباریہ نیوز ویب
دسمبر
ٹرمپ کے کینیڈا اور سعودی عرب کے لیے دستورات
🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی کیرولائنا کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ
جنوری
’منصوبہ سندھ کو بنجر بنا دے گا‘ کاشتکاروں کا چولستان کینالز کےخلاف احتجاج
🗓️ 24 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے جنوبی خطے کے کاشتکاروں نے پنجاب میں
نومبر