اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کم کرنے کا اعلان کردیا۔ اسحٰق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 16 مئی سے 31 مئی تک کرنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کی ہر مہینے بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ ریلیف بین الاقوامی مارکیٹ کی بنیاد پر پاس کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج رات 12 بجے کے بعد اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے کمی کی جا رہی ہے، اس کی نئی قیمت 282 روپے سے کم ہو کر 270 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے اور فی لیٹر قیمت 288 روپے سے کم ہو کر 258 روپے مقرر ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل میں 12 روپے فی لیٹر کم کی جا رہی ہے اور اس کی قیمت 176 روپے 7 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر نئی قیمت ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لائٹ ڈیزل آئل جو ٹیوب ویل اور اس طرح کی چیزوں میں استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمت میں بھی کمی کی جا رہی ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 164 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 152 روپے 68 پیسے مقرر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی جا رہی ہے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اور ڈیزل کے استعمال والے مختلف محکموں اور اداروں سے گزارش ہے کہ وہ کرایوں اور دیگر مد میں عوام کو ریلیف دیں تاکہ عوام کو بھی براہ راست قیمتوں میں فرق ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو اس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کرایہ بڑھا دیتے ہیں، سبزیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے، اس لیے پاکستان کے عوام کے لیے کرایوں اور باقی معاملات میں کمی کا اعلان کریں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 16 اپریل کو پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے اضافہ کر دیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 272 سے بڑھ کر 282 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی تاہم یکم مئی کو پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی تھی جبکہ دیگر مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت اگلے 15 روز کے لیے برقرار رہے گی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں 10 روپے فی لیٹر کم ہو کر بالترتیب 164روپے 68 پیسے اور 176 روپے 07 پیسے فی لیٹر کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 16 اپریل کو وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے اضافہ کردیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 272 سے بڑھ کر 282 روپے فی لیٹر ہوگئ تھی جب کہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا تھا۔

یکم سے 15 اپریل تک ملک میں پیٹرول کی روزانہ کھپت تقریباً 20 ہزار ٹن رہی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت 15 ہزار 500 ٹن رہی تھی۔

ایک اندازے کے مطابق تقریباً 8000 سے 10000 ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل روزانہ پاکستان میں اسمگل کیا جا رہا تھا جب کہ ایرانی پیٹرول کی مانگ اس کے معیار میں کمی اور پیٹرول کی طلب میں مجموعی طور پر کمی کی وجہ سے تھی۔

مشہور خبریں۔

مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے سامنے ہاتھ پھیلائے

?️ 21 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں بننے والی پاکستان ڈیموکریٹک

پنجاب کابینہ؛ ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری

?️ 5 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں صنعتی کارکنوں کے

سعودی عرب کا ایران پرجوہری ہتھیار حاصل کرنے کا الزام

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز ال

حکمران اتحاد کو پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر قانونی مشکلات کا سامنا

?️ 28 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) حکمران اتحاد کو پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے

وزیر خزانہ کی زیرِصدارت اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز کی تشکیلِ نو، تقرریوں کی منظوری

?️ 15 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت کابینہ

جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید 8 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ

?️ 15 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں

?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ

?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے