اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، تہران پر حملے کی مذمت

اسحاق ڈار عباس عراقچی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں جانب سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسحاق ڈار سے فون پر بات چیت کی، جس کے دوران ایران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور وسیع تر خطے میں پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف ہونے والے بلاجواز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی کو فوری طور پر کم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران کا پُرامن اور مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کے لیے سفارتی عمل کی جلد بحالی ناگزیر ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تنازع کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے، جس کے ذریعے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کیے گئے ہیں، جس کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیل پر میزائل داغے ہیں۔

مشہور خبریں۔

حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمدکیلئے اعلامیہ جاری

?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں موجودہ

مزار شریف میں 5 خواتین اور ایک افغان فوجی کا قتل

?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: مزار شریف سے موصول ہونے والی رپورٹوں میں بتایا گیا

اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان اور النبطیہ علاقے میں توپ خانے سے شدید بمباری

?️ 16 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوج نے جنوبی لبنان میں متعدد علاقوں

امریکی سینیٹ کی یوکرین اور اسرائیل کے لئے ایک اور مالی امداد

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ گزشتہ مالی سال میں یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے

مغربی ایشیا کے ماہر: اسرائیل لبنان پر جنگی علاقے پر حکومت کرنا چاہتا ہے

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: مغربی ایشیا میں پیشرفت کے ماہر کا خیال ہے کہ

کورکمانڈرز کانفرنس: ’پڑوسی ملک میں کالعدم ٹی ٹی پی کی پناہ گاہیں، پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ‘

?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان

تل ابیب کی ریاستی دہشتگردی پیجر جو بم بن گئے

?️ 18 ستمبر 2025تل ابیب کی ریاستی دہشتگردی پیجر جو بم بن گئے  لبنان میں

ایک نیا کورونا طوفان اپنے راستے پر ہے: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:  ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے منگل کو خبردار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے