?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو تنگ کرنے یا پھر نگرانی اور اصلاحات کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے ایف بی آر افسران کو اس نظام میں معافی نہیں ملی گی۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس ادا کرنے والا ہر شہری ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے، گزشتہ برسوں کے دوران ایف بی آر میں ادارہ جاتی اصلاحات کی ہیں، جس کا مقصد جوابدہی ، بنیادی ڈھانچے اور آرگنائزیشن کے اندر ایمان داری کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور ٹیکس جمع کرنے والوں کے درمیان بے اعتمادی بڑھ رہی ہے، ہمارا مقصد ٹیکس جمع کروانے والوں کو تنگ نہ کرنا ہے، ٹیکس کلیکشن کو بڑھانے کی خاطر افسران کو کسی بھی شہری کو تنگ کرنے سے منع کیا ہے، ہمارا کام نہ تو زیادہ ٹیکس جمع کرنا ہے اور نہ ہی کم۔
راشد محمود لنگڑیال نے مزید کہا کہ ادارے میں موجود جن افسران کی ساکھ خراب ہے انہیں اہم عہدوں سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ ان کی ترقی بھی روک دی گئی ہے، افسران کی شہریوں تک بآسانی رسائی کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، گزشتہ مالی سال کے دوران خدشات کے برعکس مہنگائی کی شرح 12 فیصد کے بجائے 4.5 فیصد رہی، جون 2025 میں مہنگائی کی شرح صرف 3.2 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ پالیسی ریٹ بھی 12 سے 11 فیصد پر آگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 3 سالہ پروگرام طے کیا گیا جس سے ملک میں استحکام آیا، کچھ لوگوں کو خدشات تھے کہ معیشت سنبھلی نہیں جائے گی لیکن حکومتی اقدامات کے باعث معیشت مستحکم ہوئی، کوئی منی بجٹ بھی نہیں آیا اور ہم نے اپنے اہداف بھی کامیابی کے ساتھ حاصل کیے۔
بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا بنیادی جزو پرائمری سر پلس کا ہدف حاصل کیا، ساتھ ہی ایف بی آر کے ریونیو میں 26 فیصد اضافہ بھی کیا گیا، کرنٹ اکاونٹ سرپلس کو حاصل کیا جب کہ زر مبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہدایت کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران جو اہداف حاصل کیے ہیں انہیں اب برقرار رکھنا ہے، ایکسپورٹ بڑھانا، پائیدار معیشت کو مزید مستحکم بنانا، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنا اہم اہداف ہیں، ہمیں ایسی ترقی کرنی ہے جس سے ہر پاکستانی شہری مستفید ہو۔
بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 1 کروڑ خاندانوں کو مالی مدد فراہم کی جارہی ہے، مالی سال 25-2024 میں اس پروگرام کے لیے فنڈ 460 ارب سے بڑھا کر 592 ارب کیا، رواں مالی سال میں اس فنڈ کو 592 ارب سے بڑھا کر 716 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشنز میں 7 فیصد اضافہ کیا ہے جب کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکسز میں کمی اور بجٹ میں عوام کے لیے ریلیف رکھا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
الاسکا کے ساحل کے قریب امریکی جنگی طیاروں نے روسی طیاروں کا پھیچا کیا
?️ 20 فروری 2026الاسکا کے ساحل کے قریب امریکی جنگی طیاروں نے روسی طیاروں کا
فروری
ہندوستان: ہم لبنان میں شہریوں کی بھاری تعداد میں ہلاکتوں پر گہری تشویش میں ہیں
?️ 10 اپریل 2026سچ خبریں: ہندوستان نے صہیونی حکومت کے ہاتھوں لبنانی شہریوں کے قتل
اپریل
ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے:فواد چوہدری
?️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
مئی
فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت خطرے میں!
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی یوسف المبوح نے
دسمبر
مغربی کنارے میں انقلاب کی آگ قابضین کو نکال باہر کرنے کے سوا نہیں بجھے گی: حماس
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے مغربی کنارے
جنوری
امریکہ کی سعودی عرب کو 3.5 ارب ڈالر کے میزائل فروخت کرنے کی منظوری
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورہ ریاض
مئی
سندھ نے 2 سال میں 16 سو ارب کہاں لگائے
?️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا
جون
کوئٹہ: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
?️ 26 مئی 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ اغبرگ میں محکمہ
مئی