احساس راشن کارڈ کے ذریعے غریبوں کوسبسڈی دیں گے: وزیراعظم

کرپشن کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت نہیں کر سکتے: وزیر اعظماحساس راشن کارڈ کے ذریعے غریبوں کوسبسڈی دیں گے: وزیراعظم

🗓️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس راشن کارڈ کے ذریعے غریبوں کوسبسڈی دیں گے جن لوگوں کی آمدنی50ہزارسے کم ہےانہیں احساس راشن کارڈ دیا جائے گا، اگلے سال مارچ تک پورے پنجاب کے خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ مل  جائے گا، احساس راشن کارڈ بھی جلد جاری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء کردیا، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے کورونا کے حوالے سے حکومت پاکستان کےاقدامات کی تعریف کی۔

پنجاب میں نیا پاکستان صحت کارڈ پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا سےعوام اور معیشت دونوں کو بچایا، پیسے والے لوگوں کوعام آدمی کی فکر ہی نہیں، کورونا وائرس کے دوران کہتےتھے لاک ڈاؤن لگادو، لاک ڈاؤن لگاتا تو دہاڑی دار مزدور، ٹیکسی اور رکشے والوں کا کیا بنتا؟

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کی آمدنی50ہزارسے کم ہےانہیں احساس راشن کارڈ دیا جائے گا، ہمارا مشکل وقت ہے، پوری دنیا میں مہنگائی آئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صحت کارڈ پرعثمان بزدار، ڈاکٹریاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جب میں نے ان کوپنجاب کو ہیلتھ کارڈ دینے کا کہا تودونوں کوبڑا جھٹکا لگا، عثمان بزدارکا سب سے زیادہ پسماندہ علاقے سے تعلق ہے، 3سالوں میں440ارب ہیلتھ انشورنس پرخرچ ہونگے۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، ہیلتھ کارڈ سے غریب لوگوں کو فائدہ ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ احساس راشن کارڈ کے ذریعے غریبوں کوسبسڈی دیں گے، آٹا،گھی،دالوں پر30فیصد رعایت ملیں گی، پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی ہے، مشکل وقت میں عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے، 47ارب کی 62لاکھ طلبا کواسکالرشپس دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگوں کو ریاست مدینہ کی سمجھ نہیں، لوگوں کی آگاہی کے لیے رحمت للعالمین اتھارٹی بنائی۔ جب نبی ﷺ نے ریاست کی سربزراہی سنبھالی تو مسلمان غریب تھے، غربت کی انتہا کے باوجود نبی ؐ نے فیصلہ کیا فلاحی ریاست بنائیں گے، نبی ؐ نے دنیا کی تاریخ کی پہلی فلاحی ریاست بنائی، ہم 74 سال سے انتظار کر رہے تھے پیسہ آئے گا تو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

مشہور خبریں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا ویکسین کی رفتار کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا

🗓️ 11 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک

شمالی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف صیہونی قابضین کی نئی جارحیت

🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی جنگی طیارے نے فلسطینی شہریوں کے خلاف ہر روز

قومی اسمبلی: مالیاتی جرائم کی روک تھام کیلئے اتھارٹی بنانے کا بل بھی عجلت میں منظور

🗓️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں عجلت میں قانون

صیہونی حکومت کی معیشت کے تاریک افق

🗓️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے ریخمین یونیورسٹی کے تھنک ٹینکس میں

یوکرین کا جہاز اور امریکی ہتھیاروں کا گودام تباہ

🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:   وسی وزارت دفاع نے آج اتوار کو اعلان کیا کہ

کورونا : ایک دن میں 1600 کیسز رپورٹ

🗓️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے

کیا جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوں گے؟

🗓️ 7 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر مذاکرات

فرانس کے سفیر کے خلاف اسمبلی میں ہوگی بات:شیخ رشید

🗓️ 20 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے ایک ویڈیو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے