اثاثوں اور زمین الاٹمنٹ کیس، نیب کی عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا آغاز

🗓️

ڈیرہ غازی خان: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اثاثوں میں اضافے اور سرکاری اراضی کی مبینہ الاٹمنٹ پر تحقیقات کرنے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کی خصوصی ٹیم ڈیرہ غازی خان پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق عثمان بزدار، ان کے بھائی جعفر بزدار، محمد ایوب بزدار اور دیگر رشتہ داروں کی 1982 سے 1986 تک سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ اور عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے کے دور میں ان کے اثاثوں میں مبینہ اضافے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 31 اکتوبر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ملک محمد زبیر کی زیر قیادت نیب کی ٹیم ڈیرہ غازی خان پہنچی۔

نیب کی ٹیم نے تونسہ کے اسسٹنٹ کمشنراور سرحدی فوجی پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں سال 1972 سے اب تک کے قواعد و ضوابط کا ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایت کی ہیں، نیب سال 1998 کے زمین الاٹمنٹ کے حوالے سے بھی تحقیقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم محکمہ اینٹی کرپشن کا ریکارڈ بھی طلب کرے گی تاکہ اس کے الاٹمنٹ اراضی کیس اور رپورٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔

نیب نے 2017 سے تونسہ اور قبائلی علاقوں میں پٹواریوں اور تحصیل داروں سمیت محکمہ ریونیو میں تعینات افسران کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، اتھارٹی بزدار خاندان سے جائیداد کے لین دین کے ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔

نیب نے تونسہ اور قبائلی علاقوں میں 2017 سے تعینات پٹواری ، تحصیلدار سمیت محکمہ محوصلات میں تعینات افسران کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، نیب حکام عثمان بزدار کے اہل خانہ کی جائیداد کے لین دین کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لے گی۔

دوسری جانب صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کا عُرس آج سے کوٹ مٹھن میں شروع ہو رہا ہے، عرس مبارک کی تقریبات تین دن جاری رہیں گی۔

ملک کے مختلف شہروں سے عقیدت مند عرس کی تقریبات میں شرکت کرتے ہیںچ رہے ہیں جبکہ عرس کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار 200 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ تجارت میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے کے عزم

🗓️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ تجارت میں

مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار مزید بڑھ گیا، ڈیزل سے فی یونٹ لاگت 45.61 روپے

🗓️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے سال کے پہلے ہی ماہ مہنگی بجلی

سمندری راہداری غزہ کی امداد کے لیے زمینی راستوں کی جگہ نہیں لے سکتی : دوحہ

🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ

امریکی کمانڈر نے افغانستان میں داعش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا دعویٰ کیا

🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:   سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے، مغربی

اسرائیلی وزراء کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: جرمنی

🗓️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کی کابینہ کے انتہا

عراقی فوج کے ہاتھوں موصل میں داعش کا سربراہ گرفتار

🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی فوج نے اس ملک کے صوبہ نینوا کے شہر موصل

کیا سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے صیہونی چین سے رہ سکیں گے؟ نیتن یاہو کی زبانی

🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ

صیہونی ذرائع ابلاغ کا صیہونی حکومت کے خلاف اہم انکشاف

🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:پریس نیوز سائٹ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے