اب اپوزیشن کی کانپیں ٹانگیں گی:سینیٹر فیصل جاوید خان 

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید خان  نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد کے جلسے میں وزیراعظم عمران خان ایسا کارڈ لارہے ہیں کہ جس سے اپوزیشن کو بھی لگ پتہ جائے گا ، اس جلسے کا پورا کریڈٹ اپوزیشن کو جاتا ہے ، عوام پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہیں ،اب اپوزیشن کی کانپیں ٹانگیں گی۔اپوزیشن کی کانپیں ٹانگنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

عمران خان نے ان چوروں کو این آر او نہیں دینا جتنے لوگ ابھی یہاں موجود ہیں ان کے آدھے بھی یہاں اکھٹا کردیں تو مان جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک سے کارکنان اس جلسے میں پہنچ رہے ہیں ، یہ جلسہ ایک تاریخ رقم کرنے جارہا ہے ، بیرون ملک سے کارکنان یہاں پر پہنچ رہے ہیں اور آج یہاں 10 لاکھ نہیں 15 لاکھ لوگ پہنچ رہے ہیں ، منحرف اراکین نے بھی واپسی شروع کردی ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم شام سوا چار بجے جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے، اس جلسے میں وزیراعظم ایسا کارڈ لا رہے ہیں جس سے اپوزیشن کو لگ پتا جائے گا ، پاکستانیوں نے اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں ، حلقوں کا جائزہ لے لیں کہ پاکستان کس کےساتھ ہے۔

ادھر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جذبہ جنون سلامت ! سڑکوں سے جے یو آئی اور ن لیگ کے نام نہاد قافلے غائب ہو چکے ہیں ، تمام راستے تمام قافلے عمران خان کے ہیں ، کیوں کہ وزیر اعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ، ایک بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے ، وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی معیشت اور انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہا ہے اور وزیر اعظم نے ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کر دیا ہے ، آپ کسی بھی قوم یا صوبے سے تعلق رکھتے ہوں باہر نکلیں ، آج عوام عمران خان کے لیے باہر نکلیں۔

مشہور خبریں۔

افغان ہیلی کاپٹر اور طیارے واپس کیے جائیں: طالبان وزیر دفاع کا مطالبہ

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان کے وزیر دفاع نے تاجکستان، ازبکستان اور دیگر پڑوسی ممالک

کویت نے 30 ہزار غیر ملکی ملازمین کو باہر کیا

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:        کویتی سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا کہ

بلوچستان: پولیس اسٹیشن، لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید

?️ 2 جولائی 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر میں

کیا لندن نے بن سلمان کو ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے سے منع کر دیا ہے؟

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:محمد بن سلمان بین الاقوامی مظاہروں سے بچنے کے لیے بظاہر

ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں میں مسلسل اضافہ

?️ 9 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر جاری

پاکستان اور امریکا کے مابین معاہدہ نہیں ہوا: دفتر خارجہ

?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کے

امریکہ کا جرمنی میں فوجی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ

?️ 23 اپریل 2022سچ خبریں:  پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے ہفتے کی صبح اعلان

دنیا کا دھوکہ بازی کا دار الحکومت

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سالانہ ۳ بلین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے