ابھی بھی کورونا وائرس کا خطرہ باقی ہے:اسد عمر

اسد عمر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کہ خطے میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ایران میں فی دس لاکھ آبادی 1037 اموات ہوئیں ان کا کہنا تھا کہ  کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اس لیے عوام ویکسینیشن کروائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں

نیپال میں 326، بھارت میں 301، سری لنکا میں 186 فی ملین اموات ہوئیں۔ افغانستان میں 160 اور بنگلہ دیش میں 113 فی ملین اموات ہوئیں۔اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستان میں بروقت فیصلوں کی وجہ سے کورو نا اموات صرف 102 فی ملین اموات ہوئیں۔کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے عوام ویکسینیشن کروائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 32 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 971 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 841 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 18 ہزار 75 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی یومیہ تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 ہزار 841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 551 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

صہیونی صحافی اور سعودی تجزیہ نگار کے درمیان زبانی تکرار، وجہ؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی صحافی ایدی کوہن اور سعودی تجزیہ نگار عبداللہ غانم القحطانی

بائیڈن کی ریپبلکنز کو مطمئن کرنے کی کوشش

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے کہا ہے کہ وہ اس ملک

یوکرین پر روس کا میزائل حملہ

?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:     خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے دارالحکومت

کون زیادہ خطرناک ہے ؟ صیہونیت یا نازی ازم؟

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات پر زور

امریکی قانون سازوں نے سرکاری ڈیوائسز میں ’ڈیپ سیک‘ پر پابندی کا بل پیش کردیا

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: امریکی قانون سازوں نے چینی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس)

بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے اہم ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا

?️ 3 مئی 2021استنبول (سچ خبریں) بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر

2022 میں جاپانی طالب علموں کی خودکشی کا ریکارڈ قائم

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:جاپانی حکومت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ

نصراللہ نے ۳۰ سال سے اسرائیل کے خواب کو ایک ڈراؤنا خواب میں بدل دیا : عراقچی

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقچی نے اتوار کی رات اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے