آڈیو لیک: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کو طلب کرلیا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اور ایک اور شخص کو پارٹی ٹکٹس کی الاٹمنٹ میں کرپشن سے متعلق لیک ہونے والی آڈیو کے سلسلے میں پارلیمانی پینل نے طلب کر لیا۔

خصوصی کمیٹی نے متفقہ طور پر سفارش کی کہ پارلیمنٹ کسی بھی قائمہ کمیٹی کی تفصیلات سپریم کورٹ کو فراہم کرنے سے گریز کرے۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی کارروائی کی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں جس نے چیف جسٹس کے سوموٹو اختیارات میں کمی کے قانون کی منظوری دی تھی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے مذکورہ آڈیو لیک کی تصدیق کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے چیئرمین اسلم بھوتانی نے کہا کہ ہم نے نجم ثاقب (سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے)، ٹکٹ ہولڈر ابوذر چدھڑ اور ایک اور شخص کو ان کا مؤقف سننے کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں، کسی کو سنا نہ جانا انصاف کے اصول کے خلاف ہے۔

ایف آئی اے نے ان کیمرہ سیشن کے دوران لیک ہونے والی آڈیو کی فرانزک رپورٹ پیش کی ہے، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی کہ لیک ہونے والی آڈیو میں آواز سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی ہی ہے، کمیٹی اس معاملے پر 31 مئی کو ہونے والے آئندہ اجلاس میں غور کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم بھوتانی نے کہا کہ اگرچہ اس معاملے سے متعلق فیصلہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دائرہ اختیار میں ہے لیکن ہم نے اس معاملے کو کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارکان پارلیمنٹ نے ایوان کی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی شدید مخالفت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے اس معاملے پر غور کیا اور متفقہ طور پر سفارش کی کہ ایوان کی مرضی کا احترام کیا جائے اور ریکارڈ کو سپریم کورٹ کے ساتھ شیئر نہ کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عدالتی نظام اور حالیہ برسوں کے غیر منصفانہ فیصلوں پر ایک نظر

?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت سے وابستہ انتہا پسند ججوں کی نسل کو پروان

ٹرمپ کے ۱۰ بحرانی دن، انتخابی شکست سے لے کر ایپسٹین اسکینڈل کی واپسی تک

?️ 15 نومبر 2025 ٹرمپ کے ۱۰ بحرانی دن، انتخابی شکست سے لے کر ایپسٹین اسکینڈل

یمنی حملوں کے بعد اسرائیلی تعمیراتی شعبے میں بحران

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: الجزیرہ ٹی وی کے مطابق، صہیونی ریاست کے معاشی اخبار

اداکارہ حنا خان عبادت کے لئے کیسے وقت نکالتی ہیں؟

?️ 27 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)ماہ رمضان عبادتوں کا مہینہ ہے جس میں ہر مسلمان

کمانڈروں کے قتل سے میزائلی حملے نہیں رکیں گے: اسلامی جہاد

?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رکن اور اس تحریک کے

2022 معاشی اصلاحات کا سال: صدر الجزائر

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:  الجزائر کے صدر عبدالمجید تبعون نے اس بات پر زور

تنازعہ کشمیر کو نظر انداز کرنے سے خطے میں فلسطین جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 30 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی توسیع پسندانہ

بیٹے کی فائرنگ سے زخمی جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ چل بسے

?️ 28 اگست 2025مالاکنڈ (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے