آپ دو تھپڑ ماریں گے ہم دس تھپڑ ماریں گے: مریم نواز

مریم نواز

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے اعتماد کا ووٹ لیا جس کی کوئی اخلاقی، آئینی اور قانونی حیثیت نہیں انہوں نے مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آپ دو تھپڑ ماریں گے ہم دس تھپڑ ماریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی  اجلاس کے بعد شاہد خاقان عباسی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج کے اجلاس میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے بارے میں مشاورت ہوئی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لندن سے میاں نواز شریف اس اجلاس کی صدارت کررہے تھے کراچی میں جو نشست خالی ہوئی ہے اس کے امیدوار کے متعلق بھی بات ہوئی۔

مریم نواز نے کہا کہ کل جو مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ساتھ طوفان بدتمیزی ہوا اس پر پارٹی کی طرف سے غصے کا اظہار کیا گیا، سب کا اتفاق ہے کہ کل جس طرح دھونس اور زبردستی سے اعتماد کا ووٹ لیا گیا اس کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی اخلاقی حیثیت۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو بینرز انہوں نے کل اٹھائے تھے ان پر الیکشن کمیشن کو ننگی گالیاں لکھی ہوئی تھیں وہ قابل شرم ہیں، ہمارے پارٹی قائدین پر تشدد کسی صورت قابل معافی نہیں، مسلم لیگ (ن) کو جو بھاشن دیتے ہیں وہ اپنے پاس رکھیں، کل مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بدتمیزی کی انتہا کی گئی، آپ دو تھپڑ ماریں گے ہم دس تھپڑ ماریں گے، ہماری سینئر قیادت پر حملے کی قیمت چکانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو استعمال کر کے وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لیا، وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کی کوئی اخلاقی، آئینی و قانونی حیثیت نہیں، اعتماد کا ووٹ جبر کے زور پر لیا گیا، پارلیمنٹ اجلاس سے قبل حکومتی اراکین کی نگرانی کی گئی، ِحکومت نے ڈرون کیمرے سے اپنے اراکین کی فوٹیج بنائی، پہلی بار کسی جماعت کے سربراہ پر عدم اعتماد کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ این اے 249 میں مفتاح اسماعیل ہمارے امیدوار ہوں گے، چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر ہمارا اپنا موقف ہے جو کل پی ڈی ایم میں بتائیں گے۔

مشہور خبریں۔

شام کے ساتھ رابطے کے لیے عرب ممالک کے سیاسی اقدامات

?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے شامی حکومت

بی آر آئی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے، وزیراعظم کا بیلٹ اینڈ روڈ اعلیٰ سطح فورم سے خطاب

?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بیلٹ اینڈ

نیٹن یاہو کا گھریلو اخلاق اور رویہ منظر عام پر

?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں:معاریو اخبار نے بنیامین نیٹن یاہو کے سابق حفاظتی دستے

یمن کے ساحل پر امریکی جنگی جہاز پر حملہ

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے

پیوٹن اور بن سلمان کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؟

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: کریملن کے ترجمان نے کہا کہ روسی صدر اور سعودی

ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا ممکن نہیں: عبرانی میڈیا کا اعتراف

?️ 26 اکتوبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے سرکاری ریڈیو و ٹیلی ویژن (کان) نے آج

پاک ۔ چین نیوی کی بحیرہ عرب میں مشقیں جاری

?️ 13 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) روسی پیسیفک فلیٹ اور میانمار کی پہلی بحری مشق

اسرائیلی بستیوں کی توسیع ناقابلِ قبول ہے: یورپی یونین

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: یورپی کمیشن کی صدر اورسولا فون ڈیر لیین نے مقبوضہ مغربی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے