آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر، سیاسی و عسکری قیادت کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے خلاف معرکہ حق کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں تاریخی کامیابی پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے آج ملک بھر میں ’یو م تشکر‘ منایا جارہا ہے، صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف نے دفاع وطن کے لیے جان کا نذرانہ دینے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر جاکر ان کے والدین اور عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز نماز فجر کے بعد مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا گیا جب کہ وفاقی درالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

دریں اثنا، یوم تشکر کے سلسلے میں ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جارہے ہیں اور دعائیہ تقاریب منعقد کی جارہی ہیں جب کہ آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وزیراعظم شہبباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر اسکواڈرن لیڈرعثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے، وزیراعظم اور آرمی چیف نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ دونوں رہنماؤں نے معرکہ حق کےدوران اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔

قبل ازیں، صدر مملکت آصف علی زرداری نے معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جاکر ان کے والد اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

صدر مملکت نے شہید کی وطن کے لیے خدمات اور دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم، اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اپنے شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے، صدر مملکت نے شہید کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا اور انہیں صبر جمیل کی دعا دی۔

دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال ( سی ایم ایچ) روالپنڈی کا دورہ کیا اور بھارتی جارحیت کے دوران دفاع وطن کا فریضہ انجام دیتے ہوئے زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی، وزیراعظم اور آرمی چیف فرداً فرداً زخمیوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔

قبل ازیں، یوم تشکر کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی اور قومی پرچم کو خصوصی سلامی دی۔

علاوہ ازیں، صدر مملکت اور وزیراعظم نے معرکہ حق کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا نہایت پیشہ ورانہ اور بھرپور قوت سے جواب دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ بلااشتعال بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر رب ذوالجلال کے شکرگزار ہیں اور کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

صدر نے کہا کہ یہ کامیابی صرف پاکستان کی مسلح افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے، پوری قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دنیا نے پاکستان صبر و تحمل کا اعتراف کیا اور آپریشنل مہارت کو بھی تسلیم کیا، اس معرکے میں ہم ثابت قدم رہے اور وقار کے ساتھ فتح یاب ہوئے، پاکستان اپنی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت اور قومی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

صدر مملکت نے واضح کیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا تاہم پاکستان کی سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کےلیے قومی طاقت کے تمام ذرائع بروئے کار لائے گا جبکہ ہم سندھ طاس معاہدے کی کسی یکطرفہ معطلی کو مسترد کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہدا نے معرکہ حق کی تکمیل میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ مسلح افواج نے دشمن کو بھرپور جواب دےکر عکسری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پربزدلانہ حملہ کیا، بھارت کے بزدلانہ حملے میں بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور دشمن نے ان بے گناہ شہریوں کی خاطر جوابی کارروائی پر مجبور کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جواب میں ہمارے شاہینوں نے کاری ضربیں لگائیں اور دشمن کے فوجی اڈے، اسلحے کے انبار اور ایئر بیسز دیکھتے دیکھتے کھنڈرات بن گئے، ان کے رافیل طیارے شاہیوں کے نشانے پر آئے اور بری طرح ناکام ہوگئے جبکہ دنیا نے دیکھا کہ کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو طیارے بھارت کا غرورتھے وہ اب راکھ اور عبرت کا نشان بن چکے، یہ کارروائی، جارحیت، مذہبی جنون اور تعصب پر قائم نظریہ کے خلاف ہے، یہ افواج پاکستان کے ساتھ خودار، غیرت مند اور باوقار پاکستانی قوم کی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ یوم تشکر کی مرکزی تقریب آج رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، تقریب میں تمام مکاتب فِکرسے اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے القاعدہ کے نئے سربراہ کا اعلان کیا

🗓️ 17 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے القاعدہ دہشت گرد گروپ کے نئے رہنما

ایم کیو ایم سندھ حکومت پر پھٹ پڑی

🗓️ 12 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بارشوں سے تباہی کے بعد ایم کیو ایم سندھ حکومت پر پھٹ

عالمی سائبر رکاوٹ کا سلسلہ جاری

🗓️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: مائیکروسافٹ کے آپریٹنگ سسٹمز میں ایک مسئلہ کے طور پر اعلان

جوابی آپریشن کیا تو بھارت 24 گھنٹے سے پہلے بات چیت کیلئے تیار ہوگیا

🗓️ 10 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ

پاکستان میں نیپاہ وائرس کا خطرہ ’کم‘، داخلی مقامات پر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، این آئی ایچ

🗓️ 9 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا

سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

🗓️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹک جیل میں قید

جنگ میں نیتن یاہو کے مقاصد کو حاصل نہیں کیا جا سکتا: معاریو

🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں جنگ کے تین ماہ سے زیادہ ہونے

ہمارے واش رومز اور بیڈ رومز سے نکلو، اپنا کام کرو تو پاکستان بدل جائے گا، جنید اکبر خان

🗓️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر اور چیئرمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے