?️
لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کی عظیم کامیابی پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی مسلح افواج کی پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی، اس جنگ میں پاکستانی فوج کی قابلیت اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی پوری دنیا میں مثالیں دی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا تاریخی دفاع اور دلیرانہ کمان کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی تحسین کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرک اور بردبار قیادت نے اس مشکل وقت میں ملک کو سرخرو کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کامیابی میں وزیراعظم کی موثر خارجہ پالیسی کا ہاتھ ہے، پاکستان کی فتح نے ثابت کیا کہ یہ قوم ہر مشکل سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی فلسطین کے حامی طلبہ کے اخراج کی حمایت، کلمبیا یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان
مارچ
صیہونی عہدیدار صحافی کا جواب دینے کے بجائے آپے سے باہر
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اعلیٰ سطحی نمائندے کی جانب سے ایٹمی
اپریل
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود میچ شیڈول کے مطابق: پی ایس ایل
?️ 2 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان میں چل رہے پی ایس ایل کے سبھی
مارچ
دبئی نے پاکستان سے مسافر پروازوں پر پابندی عائد کر دی
?️ 27 جون 2021دُبئی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا تھا کہ اماراتی حکومت
جون
پاکستان تمام اہداف پورے کرنے کے قریب، آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو دورہ کرے گا
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق توقع
ستمبر
گورنرسندھ کے ایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب، زائرین کی ایران روانگی مؤخر
?️ 6 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کے ایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب
اگست
غزہ میں اسرائیل کا تباہ کن حملہ کوئی فوجی منطق نہیں رکھتا
?️ 17 ستمبر 2025غزہ میں اسرائیل کا تباہ کن حملہ کوئی فوجی منطق نہیں رکھتا
ستمبر
یونیسیف: غزہ میں 700,000 سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں
?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے غزہ کی
ستمبر