آصف زرداری کی جانب سے ملکی ا داروں کے خلاف زہر افشانی کی مذمت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ملکی اداروں کے خلاف زہر افشانی کی مذمت کی گئی ہے۔آصف زرداری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہرلائن عبور کر رہا ہے۔اس شخص کو نہ تو ملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ ملک کے اداروں کی،اس شخص کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا، اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے،سابق صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم کسی صورت بھی اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔

1947سے لے کر اب تک ہم نے اور اداروں نے ملکر دشمن کا مقابلہ کیا۔دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا،ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے ، ہم دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے الزامات پر ردعمل دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے ادارے اور افسر کیخلاف الزامات ناقابل قبول ہیں۔ پاکستان کی فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل تنظیم ہونے پر فخر کرتی ہے، ادارے کا ایک مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام ہے، وردی پوش اہلکاروں کے ذریعے غیرقانونی کارروائیوں کیلئےاحتسابی نظام موجود ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اگر مفاد پرستوں کی جانب سے فضول الزامات کے ذریعے اس کے عہدے داروں کی عزت، حفاظت اور وقار کو داغدار کیا جا رہا ہے تو یہ ادارہ اپنے افسروں اور سپاہیوں کی حفاظت کرے گا۔ ادارے اور اہلکاروں پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک ہیں، یہ عمل قابل مذمت ہے، کسی کو بھی ادارے یا اس کے سپاہیوں کی بے عزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

کیا بھارت کو سی پیک پر اعتراض کرنے کا حق ہے؟

?️ 20 جون 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے خبردار کیا

امریکی پابندیوں کی پالیسی کی وجہ سے ڈالر پر اعتماد میں کمی

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی اقتصادی پابندیوں کے نئے دور پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکہ

حکومت نے بحریہ ٹاؤن افسران کو جہاز سے اتارنے کا جواز پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا

?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یہ

عراق میں ایک بار پھر امریکی فوجی اڈے کا نشانہ

?️ 20 جون 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کے مغرب میں واقع عین

امریکی ڈاکٹر کا جو بائیڈن کی موت کے امکان کے بارے میں احتمالات

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: رانی جیکسن، جو ٹیکساس سے کانگریس کی رکن اور سابق

کیا فلسطینی عوام بھی طوفان الاقصیٰ کی حامی ہے؟

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: قابضین کے خلاف قابل فخر آپریشن طوفان الاقصیٰ کے اچانک

ایک ہی سکے کے دو رخ

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ داعش اور صیہونیت

محمد بن سلمان ہندوستان میں

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کل ہندوستان میں ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے