?️
مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کردی گئی، پیپلز پارٹی کے رکن قاسم مجید نے ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی۔
یہ تحریک جمعے کی دوپہر اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی، جس پر 25 اراکین نے دستخط کیے تھے، جن میں 23 ارکان کا تعلق پیپلز پارٹی اور 2 کا مسلم لیگ (ن) سے تھا۔
اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے ساتھ ساتھ قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ فاروق احمد بھی شریک ہیں۔
اجلاس کے آغاز کے کچھ دیر بعد وزیراعظم انوارالحق 4 ارکان کے ہمراہ ایوان میں پہنچے اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار راجا فیصل ممتاز راٹھور سے مصافحہ کیا، جو ان کے ممکنہ جانشین سمجھے جا رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی اپنے ریجنل سیکریٹری جنرل راجا فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم منتخب کرانے کی پوزیشن میں نظر آ رہی ہے۔
اتوار کو پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے 2 وزرا دیوان علی چغتائی اور تقدیس کوثر گیلانی صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، جس کے بعد پارٹی کی مجموعی تعداد بڑھ کر 29 ہو گئی۔
اکتوبر میں بھی پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 10 ارکان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جس سے اس کی تعداد 27 تک پہنچی تھی۔
چونکہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 27 ارکان درکار ہوتے ہیں، اس لیے پیپلز پارٹی واضح برتری رکھتی ہے۔
آئینِ آزاد کشمیر کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ڈالا جانے والا ووٹ اسی رکن کے حق میں شمار ہوتا ہے جو اسی قرارداد میں بطور متبادل وزیراعظم نامزد کیا گیا ہو۔
اس طرح تحریک کی منظوری کی صورت میں راجا فیصل ممتاز راٹھور بلا مقابلہ نئے وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے، اور موجودہ اسمبلی کی مدت میں یہ وزیراعظم کی چوتھی تبدیلی ہو گی۔
2021 میں قائم ہونے والی اس اسمبلی نے 4 برس میں 3 وزرائے اعظم تبدیل کیے ہیں، ابتدا میں پی ٹی آئی نے عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم منتخب کرایا تھا، جو 35 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، تاہم 9 ماہ بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد سردار تنویر الیاس وزیراعظم بنے تھے۔
اپریل 2023 میں توہینِ عدالت کے الزام میں تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا گیا تھا، جس کے بعد چوہدری انوارالحق نے منصب سنبھالا تھا، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں راجا فیصل ممتاز راٹھور باقی 6 ماہ کے لیے چوتھے وزیراعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا انتخاب،علی امین گنڈا پورا کاآزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ
?️ 26 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین
فروری
غزہ مکمل طور پر قحطی کا شکار
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: ڈاکٹر عبدالرحمٰن، فلسطینی تحریک حماس کے ایک اعلیٰ رہنما، نے
مئی
افغان طالبان کا بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے اپنے عزم کا اعلان
?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:افغان طالبان رہنما نے عید الاضحی کے موقع پر ایک مبارکبادی
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز کی کچھ تفصیلات سامنے آئیں
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: بعض امریکی اور عبرانی ذرائع ابلاغ نے غزہ میں جنگ
جولائی
صہیونی متحدہ عرب امارات کی حمایت کرنے سے عاجز
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے حالیہ دورہ متحدہ
فروری
پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت
?️ 15 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ
ستمبر
روس کی توانائی تنصیبات پر حملے میں امریکہ یوکرین کی مدد کے لیے آیا
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ ملک پہلی بار
اکتوبر
شہباز گل کی مریم نواز پر شدید تنقید
?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے
جولائی