?️
مظفرآباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت اس وقت اپنے عروج پر ہے، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 3 بجے ہوگا، جس میں نئے قائدِ ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہے اور وزارتِ عظمیٰ کیلئے فیصل ممتاز راٹھور کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 27 ارکان کی عددی اکثریت درکار ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو اس وقت 37 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، پیپلزپارٹی کے 17، فارورڈ بلاک کے 11 اور مسلم لیگ ن کے 9 ارکان تحریک عدم اعتماد کی حمایت کر رہے ہیں، جموں و کشمیر پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کی اسمبلی میں ایک، ایک نشست موجود ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 5 ہے۔
دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید بھی کابینہ سے مستعفی ہو چکے ہیں، جس کے بعد وزیراعظم انوارالحق کی حکومت میں شامل ارکان کی تعداد 8 رہ گئی ہے، پیپلز پارٹی کو مزید ارکان کی حمایت بھی حاصل ہوسکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد، اقوام متحدہ نے شدید مذمت کردی
?️ 9 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ
مئی
مشرق وسطیٰ کے بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے اس بات
اکتوبر
بغیر جواز کے ملک بدری؛ ارجنٹائن کی حکومت کا فلسطینی خاندان کے ساتھ "غیر انسانی سلوک”
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: ایک فلسطینی خاندان کو اس جنوبی امریکی ملک سے "غیر
جولائی
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جنوبی شام میں 3 نوجوان شامی اغوا
?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:مقامی شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں
فروری
بیجنگ نے چین کی جہاز سازی کی صنعت میں سیکشن 301 کی تحقیقات کو معطل کرنے کے امریکی اقدام کا خیرمقدم کیا
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: چین کی جہاز سازی کی صنعت اور بعض دیگر متعلقہ
نومبر
ایران نے خطے میں فضائی برتری حاصل کر لی ہے: امریکی کمانڈر
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: ایک اعلیٰ عہدے پر فائز امریکی کمانڈر نے ایک بار
جولائی
ہم اسرائیل کی بار بار خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کریں گے: نبیہ بری
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جنگ بندی معاہدے
دسمبر
حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں آئرش گلوکار پر فرد جرم عائد
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: آئرلینڈ کے میوزیکل بینڈ ’نیکیپ‘ کے نوجوان گلوکار پر ایک
مئی