آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی آمد۔

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور کے سیٹ اپس کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سرجن جنرل آف پاکستان لیفٹننٹ جنرل نگار جوہرنے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا بھی دورہ کیا۔سرجن جنرل آف پاکستان لیفٹینٹ جنرل نگار جوہر بھی آرمی چیف کےہمراہ تھی۔

کمانڈنٹ سی ایم ایچ میجر جنرل محمد محسن قریشی نے بریفنگ دی۔آرمی چیف کو سی ایم ایچ میں عالمی معیار کی طبی فراہمی پر بریفنگ دی گئی۔سویلینز، نان ان ٹائٹل مریضوں کے لیے خصوصی کاؤنٹرز کا بھی بتایا گیا۔آرمی چیف کو اکیڈمک سنٹر میں لائیو سرجری کے عمل بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے سہولیات فراہمی میں میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے مسلح افواج کے ارکان ، ان کے اہلخانہ اور سویلین مریضوں کی خدمات کو سراہا۔

قبل ازیں گذشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ کینٹ کا الوداعی دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ میں افسران اور جوانوں سے خطاب کیا۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیر پورٹامیوالی میں فائر پاور مشقوں کا مشاہدہ بھی کیا، بہاولپور کور کے ٹروپس کی جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کے ساتھ مشقیں ہوئیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیتی معیار اور آپریشنل تیاریوں کو بھی خوب سراہا۔علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملیرگیریژن کا بھی دورہ کیا، سپہ سالار نے یادگارشہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور دستوں سے الوداعی خطاب کیا، آرمی چیف نے سپاہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا، آرمی چیف نے سیلاب کے دوران فوج کی متاثرین کی امداد کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے سیلاب کے دوران فوجی جوانوں کی بروقت امدادی سرگرمیوں کوسراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملیر گیریژن آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا۔ مزید برآں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہنے دورہ کراچی کے دوران دفاعی نمائش آئیڈیاز کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف نے آئیڈیاز2022 کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے نمائش کے شرکا اور مندوبین سے بات چیت کی،آرمی چیف دورہ دفاعی آئیڈیاز نمائش کے موقع پر بحرین، اٹلی، سری لنکا، لیبیا، زمبابوے، یواےای سمیت مختلف مندوبین سے بھی ملے۔

مشہور خبریں۔

شعیب شاہین کو حبس بے جا میں رکھنے کی سماعت کل تک ملتوی

?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی

اوپن اے آئی نے ایمازون کی دیوہیکل کلاؤڈ کمپنی کے ساتھ 38 ارب ڈالر کا معاہدہ کرلیا

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی امریکی کمپنی اوپن اے آئی

سعودی عرب نے سویڈن سے کیا مطالبہ کیا ہے؟

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب

گوگل کا پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت ’اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان

?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 18

غزہ میں ایک قوم کی مکمل نسل کشی سلسلہ جاری

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیم طبیب بلاحدود نے انکشاف کیا ہے کہ

2 ملین یمنیوں کے لئے ایک نئی آفت

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:یمن میں ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ وہ

مزار شریف دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان میں واقع مزار شریف میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ

غزہ کے 18 ہسپتال بند، صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: ڈاکٹر منیر البرش، غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے