آرمی چیف نے عید کہاں گزاری

آرمی چیف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) جہاں پورے ملک کے لوگوں نے عید اپنے گھر والوں کے ساتھ منائی وہیں ملک کی نگہبانی کرنے والے  آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے عید کے دن اپنے گھر والوں کو چھوڑ سرحدوں کا رخ کیا اور  عید فوج کے جوانوں کے ساتھ منایا  جب کہ انہوں نے عید کا دوسرا روز بھی جوانوں کے ساتھ پاک افغان بارڈر پر گزارا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک افغان بارڈر کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔

اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور پاک افغان سرحد کی صورت حال اور بارڈر منیجمنٹ پر بریفنگ دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہا۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔

اس دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کورونا کنٹرول کرنے کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ جوانوں کے تعاون کو بھی سراہا۔آرمی چیف پاک افغان بارڈر کے دورے کے موقع پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔

اسی حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ نیعید کا دن لائن آف کنٹرول پر فوجی دستوں کیساتھ گزارا،فوج کی باقی قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ فوج میں سپاہی سے جرنیل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں،ان کی راتیں جاگتی ہیں تا کہ عوام رات کو سوسکیں ، ہمیں آپ پر فخر ہے۔جبکہ عید کا پہلا دن بھی آرمی چیف کا جوانوں کے ساتھ گزرا ۔انہوں نے ایل او سی کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجیوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کیا۔

مشہور خبریں۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور

?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس کیس میں اسلام

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے 27 ویں ترمیم سے متعلق بے بنیاد بیان کو مسترد کردیا

?️ 30 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترِ خارجہ نے اتوار کو اقوامِ متحدہ کے

کبریٰ خان اور گوہر رشید سعودی عرب میں نکاح کریں گے، میڈیا کا دعویٰ

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی

ٹرمپ کن بیماریوں میں مبتلا ہیں 

?️ 1 ستمبر 2025ٹرمپ کن بیماریوں میں مبتلا ہیں حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر

اسرائیل کے شمالی محاذ کا کنٹرول نصر اللہ کے ہاتھ میں

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے شمال میں علاقائی کونسل کے نام سے جانے

غزہ کی پٹی شدید بمباری کی زد میں 

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن فتحی

عمران خان کی حکومت نہ ہٹاتے تو ملک برباد ہوتا نظر آ رہا تھا۔ مصدق ملک

?️ 17 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے

ہزاروں اسرائیلی شخصیات کی معلومات ایران کو ملیں

?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اتوار کی شام اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے