آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چین کا شکریہ ادا کیا

آرمی چیف

?️

راولپنڈی(سچ خبریں) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ اور پاکستان کو ویکسین کی فراہمی کے سلسلے میں چین کی شراکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔

آرمی چیف نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں عظیم الشان تقریب کے انعقاد پرچینی سفیر کو مبارکباد پیش کی۔ جب کہ چینی سفیر نے افغان امن عمل سمیت خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

مشہور خبریں۔

اپنی حد میں رہو؛ عراقی سیاسی مبصر کا برطانوی سفیر سے خطاب

?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے عراق میں برطانوی سفیر

امیر عرب ممالک میں ٹرمپ کے داماد گولن کی عبرانی میڈیا رپورٹ

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے رپورٹر سیموئیل الماس

شمالی وزیرستان میں دو دہشتگرد ہلاک

?️ 19 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی

فیصل آباد کی صنعت مہنگی توانائی، ٹیکسوں کی وجہ سے بحران کا شکار ہے. ویلتھ پاک

?️ 31 دسمبر 2024فیصل آباد: (سچ خبریں) ٹیکسٹائل سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت

فلسطین کی حمایت اور غزہ میں جنگ رکوانے کے لیے کراچی میں بڑا مظاہرہ

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے شہر کراچی میں فلسطین کی حمایت میں ایک

صیہونی شہریوں نے نیتن یاہو کا کیوں ناک میں دم کر رکھا ہے؟

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے جمعے کی شب لکھا کہ قیدیوں کے

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں تنویر الیاس کی نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد

?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے سابق

چینی سائنسدانوں نے گرمی سے بچانے والا کپڑا ایجاد کر لیا

?️ 14 جولائی 2021بیجنگ (سچ خبریں) چینی سائنس دانوں نے ایک ایسا کپڑا ایجاد کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے