?️
راولپنڈی(سچ خبریں) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ اور پاکستان کو ویکسین کی فراہمی کے سلسلے میں چین کی شراکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔
آرمی چیف نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں عظیم الشان تقریب کے انعقاد پرچینی سفیر کو مبارکباد پیش کی۔ جب کہ چینی سفیر نے افغان امن عمل سمیت خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
میری شادی کو 10 دن ہوئے تھے، ’جمع تقسیم‘ میں لیلیٰ کے جذبات کو سمجھنا آسان تھا، ماورا حسین
?️ 30 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ ڈراما ’جمع تقسیم‘
اکتوبر
یمنی فوج کی جانب سے بحری محاصرے کے اعلان کے بعد صہیونی حکومت کی بڑھتی ہوئی تشویش
?️ 31 جولائی 2025یمنی فوج کی جانب سے بحری محاصرے کے اعلان کے بعد صہیونی
جولائی
اسرائیل کو فوری طور پر لبنانی سرزمین سے دستبردار ہونا چاہیے: چین
?️ 2 جون 2026 سچ خبریں:چین کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں
جون
ہماری امت کا بچہ بچہ چاہتا ہے فلسطینیوں کیلئے لڑیں، حکمران رکاوٹ ہیں: حافظ نعیم الرحمان
?️ 21 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
اپریل
اب اسرائیل میں ہمارا کوئی خریدار نہیں رہا، وجہ؟
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے مقبوضہ
ستمبر
’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘، صدر یو اے ای کی پاکستان آمد پر خصوصی استقبالی نغمہ جاری
?️ 26 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘، متحدہ عرب امارات کے
دسمبر
بلوچستان میں فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے
?️ 25 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں
جون
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
?️ 21 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے
فروری