آج کا فیصلہ قانون اور انصاف کے نظام کی جیت ہے۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ نومئی حملوں کے ناقابل تردید ثبوت موجود تھے، نو مئی ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، آج کا فیصلہ قانون اور انصاف کے نظام کی جیت ہے، ان سزاؤں سے آئندہ کوئی بھی ایسی جرات نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، 9 مئی کا ماسٹرمائنڈ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے، پورے ملک میں سازش کے تحت حملے کیے گئے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ سزائیں فیئرٹرائل کے نتیجے میں ہوئی ہیں، شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی اور عسکری تنصیبات پر حملے کیے گئے، 9 مئی کیسز کا فیئر ٹرائل ہوا، کیسز لمبے عرصے تک چلے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں دفاعی اداروں میں توڑپھوڑ کی گئی، سزاؤں سے آئندہ کوئی بھی دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کی جرات نہیں کرے گا، 9 مئی ان لوگوں کا گھناؤنا جرم تھا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی زوم پر میٹنگ کر کے حملوں کی ترغیب دیتے رہے، سزائیں شفاف ٹرائل کے تحت آئین اور قانون کے مطابق ہوئی ہیں، ان لوگوں نے وہ کام کیا جو دشمن بھی نہ کرسکا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 9 مئی کی سازش کا منصوبہ کھل کر عوام کے سامنے آگیا ہے، معرکہ حق میں تاریخی فتح پر اللہ کے شکرگزار ہیں، سفارتی اور عسکری محاذ پر کامیابیاں ملی ہیں۔

مشہور خبریں۔

نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموش کیوں رہے، رانا ثناء اللہ نے وجہ بتا دی

?️ 17 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف

اگر غزہ کے مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن ہوتا تو یہ جنگ اب تک ختم ہو چکی ہوتی

?️ 12 اگست 2025یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ

مشہور بالی ووڈ شخصیات کا افغانستان کی صورتحال پر ردِعمل کا اظہار

?️ 17 اگست 2021ممبئی ( سچ خبریں)افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پیش آنے

پاکستان تحریک انصاف ’مایوس کن‘ بیانات کے باوجود بات چیت کیلئے تیار

?️ 7 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان

ٹرمپ: امریکہ میں نئی ​​پارٹی قائم کرنا حماقت ہے

?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے امریکا میں

فلسطین زندہ ہے ،کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ

کابل سفارت خانے پر حملہ: داعش کے دعوے پر تصدیق کی جاری ہے، دفتر خارجہ

?️ 4 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے