?️
اسلام آباد(سچ خبریں) کچھ دینی رہنماوں کی اپیل ملک کے مختلف شہروں مین جزوی ہڑتال ہوئی جس کے دوران ملک میں جزوی طور پر کاروبار پر اثر پڑا تاہم یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے یتیم خانہ چوک پر پولیس اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کارکنان کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے یتیم خانہ چوک پر پولیس اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کارکنان کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 پولیس اہلکاروں سمیت سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
حکومتی عہدیداروں نے نجی چیلننز پر آ کر بیانات دیے تھے کہ گڑ بڑ اس وقت شروع ہوئی جب ٹی ایل پی مظاہرین نے تھانے پر حملہ کر کے ڈی ایس پی اور اہلکاروں کو یرغمال بنایا جبکہ ٹی ایل پی ترجمان شفیق امینی کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے لاہور میں ان کے مرکز پر صبح 8 بجے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ‘متعدد کارکنان جاں بحق اور بڑی تعداد میں زخمی ہوگئے’۔
بعدازاں رات گئے تنظیمات اہلسنت کے ایک اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمٰن نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال اور تاجر برادری سے کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی تھی چنانچہ آج ملک کے مختلف شہروں کی صورتحال درج ذیل ہے:
کراچی
کراچی میں بھی مذہبی رہنماؤں کی اپیل پر پُر امن جزوی ہڑتال کی گئی اس دوران تمام بڑے کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا اورنگی ٹاؤن میں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کے سوال شہر میں مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
اس ضمن میں ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ مفتی منیب کی کال کے بعد مذہبی جماعت کے کارکنان اور حامیوں نے اورنگی ٹاؤن قذافی چوک کے نزدیک جمع ہو کر سڑک بند کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس اور رینجرز نے انہیں منتشر کردیا۔
آل کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر نے بتایا کہ کاروبار اور شاپنگ سینٹرز جبری بند کروانے کے روایتی طریقے استعمال نہیں کیے گئے اور دکانداروں نے جذباتی وابستگی کی بنا پر خود اپنے کاروبار بند رکھے انہوں نے بتایا کہ شہر کی تمام بڑی مارکیٹیں مثلاً جوڑیا بازار، طارق روڈ، بہادرآباد، کلفٹن، زمزمہ وغیرہ بند ہیں۔
راولپنڈی
مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کی جانب سے علما کرام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا اور متعدد بازارا بند رکھے گئے۔
ایک بیان میں مرکزی تنظیم تاجران پنجاب کے صدر شرجیل میر نے کہا کہ راولپنڈی کی تمام مارکیٹس تحفظ ختم نبوت کیلئے بند رہیں گیں۔
چنانچہ راولپنڈی کے راجابازار، کلاتھ مارکیٹ، سٹی صدر روڈ، گندم منڈی، غلہ منڈی، جامع مسجد روڈ، مغل سرائے، بیرون مغل سرائے میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
علاوہ ازیں اردو بازار، لیاقت مارکیٹ، لیاقت روڈ، تلواڑاں بازار، سبزی منڈی، کمرشل مارکیٹ، مری روڈ، رابی سینٹر، ملکہ آباد، گلف سینٹر، دوبئی پلازہ میں بھی کاروبار معطل رہا۔
لاہور
گزشتہ روز لاہور کا ایک علاقہ میدان جنگ بنا رہا اور آج یہاں بھی علما کرام کی اپیل پر بڑے کاروباری مراکز بند رہے شہر کے بازاروں کی بات کی جائے تو گلبرگ مین مارکیٹ، اوریگا سنٹر، صدیق ٹریڈ سنٹر، مال روڈ، بیدن روڈ، منٹگمری مارکیٹ، میکلوڈ روڈ، انارکلی بازار، اکبری منڈی، اردو بازار، سرکلرروڈ، نیلا گنبد سائیکل مارکیٹ، فیروز پور روڈ پر لٹن روڈ، اچھرہ، فرنیچر مارکیٹس، ماربل مارکیٹس، سینٹری مارکیٹس، شاہ عالم مارکیٹ، چونگی امرسدھو بازار سمیت دیگر مارکیٹس بند ہیں۔
علاوہ ازیں شہر بھر میں جیولرز کی مارکیٹس، شاہدرہ بورڈ کی مارکیٹس، برانڈتھ روڈ، شہر کی واحد میڈیسن مارکیٹ لوہاری گیٹ بھی آج بند ہے۔
تاجر اتحاد، انجمن تاجران کےگروپس نے مشترکہ طور پر ہڑتال کی کال دی تھی جس کی حمایت کا اعلان مرکزی انجمن تاجران پنجاب نے بھی کیا تھا۔
کوئٹہ
ادھر کوئٹہ میں بھی مذہبی رہنماؤں کی جانب سے پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال پر شہر کے کاروباری مراکز جزوی طور پر بند ہیں۔
تاجر یونین بلوچستان نے مذہبی جماعتوں کی ہڑتال کی حمایت کی اور انجمن تاجران بلوچستان کی حمایت سے شہر کے کاروباری مراکز جزوی طور پر بند ہیں جبکہ ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے تاہم شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
پشاور
ملک بھر میں مذہبی رہنماؤں کی جانب شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر پشاور کے تاجر بھی نکل آئے اور قصہ خوانی کے تاجروں نے مارکیٹ بند کردی۔
تاج مظاہرین نے تھانہ خان رزق کے سامنے احتجاج بھی کیا اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں مارکیٹس اور بازار جزوی طور پر بند ہیں


مشہور خبریں۔
غزہ میں قیامِ امن کیلئے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
?️ 20 دسمبر 2025اسلام آباد:(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا
دسمبر
صیہونی جیلوں میں تشدد کی کہانی؛رہا ہونے والی فلسطینی خواتین قیدیوں کی زبانی
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے
نومبر
اہم قانون سازی کا فیصلہ، وزیر اعظم آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عشائیہ دیں گے
?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں ہفتے اہم قانون سازی کے معاملے پر
ستمبر
پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کمی
?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ترسیلات زر اور برآمدات دونوں میں کمی کے بعد،
جون
سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری پلان برقرارہے . وزیر خزانہ
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا
نومبر
محسن نقوی کی افغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق
?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کابل میں
جولائی
امریکہ کا وسیع اثر و رسوخ عرب لیگ کے راستے سے ہٹنے کا سبب
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:انصار اللہ سے وابستہ یمن کی قومی نجات کی حکومت کی
مئی
ایران کے ساتھ جنگ کے بارے میں امریکی عوام کی اکثریت کی رائے؛ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر امریکی
مئی