?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے ۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں، حکمت سے دیا، شاہینوں نے دشمن کے طیارے گرا کر دنیا کو پیغام دیا پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، دنیا نے جان لیا پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان جوانوں کو سلیوٹ جنہوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا پاکستان پر امن ہے کمزور یا بزدل نہیں، پاکستان کی قیادت مخلص ہے، قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہیں، شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، ٹیکنالوجی سے ایمپاور کریں گے، ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور نہ کر پائے گا۔


مشہور خبریں۔
پارٹی کسی بھی بیرونی ملک سے عمران خان کی رہائی کیلئے درخواست نہیں کرے گی، بیرسٹرگوہر
?️ 20 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا
جون
صدر عارف علوی نے ضمنی فنانس بل کی منظوری دے دی
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل
فروری
وزیر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کر لی
?️ 30 اپریل 2021گلکت (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی
اپریل
نو منتخب صدر کی پہلی پریس کانفرنس، سعودی عرب میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا
?️ 22 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران
جون
برلن کا نیا چیلنج: جرمنوں کی فوجی دفاعی شرکت میں کمی
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: برسلز کے فوجی بجٹ میں اضافے اور شمالی اٹلانٹک ٹریٹی
اگست
فلسطین میں ظلم اور نسل کشی ہورہی ہے: کبریٰ خان
?️ 19 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت
مئی
یمن کے ساحل پر جلتے ہوئے جہاز کی کہانی
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، یورپی
اکتوبر
صیہونی حکام اپنی فوجی ہلاکتوں کو کیوں چھپاتے ہیں؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: جہاں ہر روز صیہونی افواج کے خلاف فلسطینی فورسز کی
دسمبر