آج رات 10 بجے تک بجلی بحال ہو جائے گی،خرم دستگیر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے سے ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہے،وولٹیج میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ ہے مگر آج رات 10 بجے تک بجلی بحال ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا ترسیلی نظام محفوظ ہے،بجلی کے ترسیل نظام کو کوئی خلل یا حادثہ پیش نہیں آیا۔

بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں بجلی بحال کی ہے،کے الیکٹرک نے بھی جزوی طور پر بجلی بحال کر دی ہے۔پورے ملک میں ٹیمیں فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے متحرک ہیں،جبکہ بجلی کے نظام کو بحال کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ سے بجلی تاحال بحال نہیں ہو سکی،نارتھ ساؤتھ نظام میں خرابی پیدا ہوئی،بجلی بنانے کے کارخانے شروع کرنے کیلئے بھی بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی معطلی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،شہباز شریف نے تحقیقات کیلئے اعلٰی سطح کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا؟اس حوالے سے آگاہ کیا جائے،ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور ملک میں بجلی فوری بحال کی جائے،عوام کی مشکلات برداشت نہیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں پاور بریک ڈاؤن کو 8 سے زائد گھنٹے گزر گئے مگر بحالی نہیں کی جا سکی،منگلا کے ذریعے بھی سسٹم بحال کرنے کی کوشش فی الحال کامیاب نہیں ہوئی جبکہ ارسا نے منگلا سے پانی کے اخراج کی اجازت دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث کے الیکٹرک کے 540 سے زائد گرڈ اسٹیشن بند ہیں اور کراچی کے 50 فیصد سے زائد حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ،جبکہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی بجلی بند ہے۔فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سرگودھا میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارت کا پی آئی اے کو خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار

?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے

قومی اسمبلی میں عمران خان زندہ باد کے نعرے

?️ 16 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی غیرموجودگی میں بھی

عزت اور کامیابی اللہ کی طرف سے ملتی ہے

?️ 28 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں) کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان

نہ ظلم کرتے ہیں، نہ ظلم سہتے ہیں:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ

مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے، وزیراعظم

?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ

ہزاروں شہیدوں کے خون سے سینچی ہوئی سرزمین کے مالک فلسطینی عوام ہیں:حماس

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے سرزمین فلسطین اور مقدس مقامات

صنعا، ریاض مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک

اسحاق ڈار سے ڈی 8 کے نامزد سیکریٹری جنرل سہیل محمود کی ملاقات

?️ 31 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے