?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں کام کرنے والی 7 آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کیلئے منافع کی انکوائری بند کرنے کی شرط رکھ دی۔ جنگ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے سامنے یہ شرط رکھنے والوں میں مجموعی طور پر 7 آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) شامل ہیں، ان آئی پی پیز نے اپنی مشترکہ ٹیرف نظرثانی کی درخواست میں کہا کہ اگر ان کے خلاف جاری تحقیقات اور عدالتی مقدمات ختم کر دیے جائیں تو وہ بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی کرنے اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد ہونے والے 11 ارب روپے سے زائد سرچارجز معاف کرنے پر رضامند ہیں، ایندھن اور آپریشن اینڈ مینٹی ننس (O&M) اخراجات پہلے ہی طے شدہ ہیں، لہٰذا ریگولیٹر کو ازخود کارروائیاں بند کر دینی چاہئیں۔
اس حوالے سے ایک آئی پی پی کے نمائندے نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کی پیشکش صرف اسی صورت میں قابل عمل ہوگی جب ان کے خلاف تمام قانونی کیسز واپس لیے جائیں، ہماری درخواست تمام مقدمات کے خاتمے سے مشروط ہے جب کہ درخواست دینے والوں میں سے کئی کمپنیاں نیپرا کے نوٹسز کو ہائی کورٹ میں پہلے ہی چیلنج بھی کر چکی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ مرکزی پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے سامنے آئی پی پیز کی اس درخواست کی حمایت کی ہے، اس ضمن میں سی پی پی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ آزاد پاور پروڈیوسرز 11 ارب روپے کے سرچارجز معاف کرنے پر راضی ہو چکے ہیں، مستقبل میں ایندھن اور آپریشن اینڈ مینٹی ننس اخراجات میں ہونے والی بچت کو صارفین کو ریلیف دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا، اگر نیپرا منظوری دے دے،تو سی پی پی اے اور آئی پی پیز عدالتی مقدمات واپس لے لیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ آئی پی پیز کی درخواست کی سماعت کے دوران کرنسی ایڈجسٹمنٹ، ‘ٹیک اینڈ پے’ میکانزم، اور انشورنس کیپ جیسے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی جن پر سی پی پی اے کے مطابق اب تک اتفاق رائے ہو چکا ہے، سی پی پی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 29 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ہو چکے ہیں جس سے 950 ارب روپے کی بچت ہوئی ، اس کے لیے کسی پر زبردستی نہیں کی گئی، مثال کے طور پر ایک کمپنی نے معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا، نیپرا کی جانب سے اب ان درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
مصر کو غزہ کے بحران میں اپنا تاریخی کردار زیادہ فعال طریقے سے ادا کرنا چاہیے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: مصر کے سابق صدارتی امیدوار یاسر فراویلا نے عرب ممالک
جولائی
حریت کانفرنس نے کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیئے عالمی برادری سے اہم اپیل کردی
?️ 8 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں
جون
الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کی تیزی سے ترسیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مزین ’الیکشن سٹی‘ قائم کردیا
?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855
فروری
افریقی ملک صومالیہ میں فوجی تربیتی کیمپ پر خودکش حملہ، متعدد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 16 جون 2021موغادیشو (سچ خبریں) افریقی ملک صومالیہ میں فوجی تربیتی کیمپ پر خودکش
جون
آج کا اجلاس اپوزیشن کے لئے بہت بڑا پیغام تھا
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے امید
نومبر
پورے فلسطین میں استقامت کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:10 مئی 2021 کو فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کی
مئی
فلسطین صیہونی حکومت کے ساتھ زمین کی تقسیم کو قبول نہیں کرے گا: اسلامی جہاد
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: خالد البطش نے قدس گروپ کے کمانڈروں میں سے
دسمبر
الیکشن کی تاریخ کا اعلان پورا آئین نہیں، کیا دیگر پہلو نظرانداز کردیں؟ انوار الحق کاکڑ
?️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
اکتوبر