?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو لاحق خطرات سے متعلق تھریٹ الرٹس،علی امین گنڈا پور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ کا حصہ ہیں۔
عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خود عمران خان بھی تسلیم کر چکے ہیں کہ ان کے کچھ لوگ مسلح ہیں،پی ٹی آئی نے 25 مئی کو بھی اپنی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی،شیخ رشید اور فیصل واوڈا کہہ چکے کہ یہ خونی مارچ ہو گا۔سپریم کورٹ قرار دے چکی اجتماع قانونی حکومت کو ختم کرانے کیلئے نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ اجتماع کی اجازت جمہوری حق کے طور پر دی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی بھی لی جا سکتی ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو،تحریک انصاف مطلوبہ ضمانت دے تو کنٹینرز بھی رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔احتجاج سے ڈپلومیٹک موومنٹ بھی بند ہوتی ہے اور ائیرپورٹ تک جانے والے راستوں پر وفاقی ایجنسیز کو اختیار دیا جائے۔آئی جی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ہی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی جائے،مطلوبہ شرائط کے مطابق احتجاج ہوا تو سکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی دھرنے کیلئے این او سی کے اجرا اور تاجروں کی یکجا درخواستوں پر قرار دیا کہ تحریک انصاف نے اگر وفاقی دارالحکومت میں جلسہ کرنا ہے تو انتظامیہ کو نئی درخواست دے،اگر جلسے کی اجازت دیں گے تو یقینی بنائیں گے کہ سڑکیں بلاک نہ ہوں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی دھرنے کیلئے این او سی کے اجرا اور تاجروں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عمران خان پر جلسے کے دوران حملے کے خدشہ کی رپورٹ رپورٹ عدالت میں میں پیش کی گئی۔


مشہور خبریں۔
حکومت کو افغان شہری کی شہریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم
?️ 15 اکتوبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے
اکتوبر
ہم جنس پرست صیہونی عہدیداروں کی فہرست منظر عام پر
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی دائیں بازو کی ایک مذہبی جماعت نے اعلان
دسمبر
زیادہ تر امریکی ٹرمپ اور بائیڈن کو نہیں چاہتے
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 58 فیصد امریکی
اپریل
یمنی قیدیوں کو پھانسی دینا سعودی عرب کا جنگی جرم
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک
مارچ
ججز سینیارٹی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنا جواب جمع کروا دیا
?️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس میں اسلام آباد
اپریل
بحیرہ عمان میں صیہونی بحری جہاز پر حملہ کیسے ہوا؛امریکی فوج کا اعلان
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے دھماکہ خیز
جولائی
امریکی کانگریس میں ہنگامہ خیز اجلاس؛ ٹرمپ کا دعویٰ عقل سے عاری
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس میں ایران پر حملے پر ہنگامہ کھڑا ہو
جون
کوشش کر رہے ہیں کہ لاک ڈاون نہ لگے
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
اپریل