آئی ایم ایف کی ضرورت ڈالر کی کمی پورا کرنے کیلئے پڑتی ہے

وزیر اعظم عمران خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ماضی میں ہم نے کبھی اپنی ایکسپورٹس پر توجہ ہی نہیں دی، معیشت جیسے بڑھتی ہے اس کا اثر کرنٹ اکاونٹ خسارے پر پڑتا ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے حکومت پوری کوشش کررہی ہے، انڈسٹری اٹھے گی تو ہماری ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی، اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل کے ذریعے گھر اور سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنا زیادہ پیسا پلاٹس اور گھروں پر خرچ کرتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری پراپرٹی میں میں آتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک موجود ہیں،چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں، ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔ اس موقع پر گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کو اسٹیٹ بینک سپورٹ کررہا ہے، اسٹیٹ بینک حکومتی پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہے، سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کیلئے موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کیا جارہا ہے، پروگرام سے ترسیلات زر کے عوض اوورسیزپاکستانیوں کو ریوارڈ پوائنٹس ملیں گے، اسکیم سے اوورسیز پاکستانی سرکاری اداروں سے دی گئی خدمات سے مستفید ہوسکیں گے، گھروں کیلئے 236 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہوئیں، گھروں کیلئے 90 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی گئی ہے، ملک میں پہلی بار ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضے دیئے جارہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سینیئر صہیونی فوجی کا استعفیٰ کے مطالبہ

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو میجر جنرل اسحاق باریک نے اعتراف

روسی سفارت کار: اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازعہ غزہ کے مسئلے کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ تھا

?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل مندوب نے یاد

دریائے ستلج میں دو مقامات پر مسلسل ’اونچے‘ درجے کا سیلاب

?️ 26 اگست 2023لاہور: (سچ خبریں) دریائے ستلج میں اسلام اور گندھا سنگھ والا ہیڈورکس

پنجاب میں تبدیلی کی باتوں میں اب اثر نہیں رہا

?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ

ٹرمپ کی واپسی سے سب سے زیادہ پریشان کون ہے؟

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ماہر عباس اصلانی نے ایک نوٹ

امریکی انتخابات میں کون آگے؟ نئے سروے میں ہریس اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی عوام 5 نومبر بروز منگل کو اگلے چار سال کے

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے خلاف صہیونیوں کی 103 کارروائیاں

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:   فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی

سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے پر لگائی مہر

?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس قاضی امین احمد اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے